Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 17, 2019

مختصر اہم خبریں۔۔۔

مختصراہم خبریں
18/06/2019
مصر کے صدر محمد مرسی کا انتقال
مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر محمد مرسی کا ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت کے کمرے میں انتقال ہوگیا۔ محمد مرسی کمرہ عدالت موجود تھے اور کارروائی برخاست ہونے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے تھے تاہم اُنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔ محمد مرسی 30جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے تھے ۔ تاہم فوج نے ان کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد انہیں جیل میں بند کردیا تھا۔
----------------------------------------
محمد مرسی کی عظیم جدوجہد تاریخ میں یادرکھی جائے گی
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی وفات پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہا رکرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب محمد اردگان نے کہاکہ مجھے خبر ملی ہے کہ ہمارے بھائی محمد مرسی کی وفات ہوگئی ہے ۔ اللہ تعالی شہید محمد مرسی پر رحمت کا نزول فرمائے تاریخ میں ڈیموکریسی اور جمہوریت کیلئے انہوں نے عظیم جدوجہد کی ہے اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
----------------------------------------
لوک سبھا میں پہلے ہی دن ہنگامہ
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس کل بروز پیر سے شروع ہوا پہلے دن نو منتخب اراکین کی حلف برداری ہوٸ ، لوک سبھا میں اس وقت ہنگامی صورت پیدا ہوگٸ جب بھوپال سے بی جے پی کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے غلط طریقے سے حلف لیا ، انہوں نے ولدیت کے بجاۓ   اپنے استاذ کا نام پڑھا تھا جس پر اپوزیشن نے اعتراض کرتے ہوۓ ہنگامہ کیا جس کے بعد انہیں دوبارہ حلف لیا ہوا
----------------------------------------
صبح میں بھی ڈیوٹی پرپہنچیں افسران
اترپردیش کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے نیا حکم صادر کرتے ہوۓ ہدایت جاری کی ہے کہ افسران صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک آفس میں رہنا لازمی ہوگا انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اوقات عوامی شکایتیں اور فریادیں سننے اور ان کے حل کے لۓ ریزرو ہوں گے
---------------------------------------
بنگال میں ڈاکٹروں کی ہرتال ختم

ڈاکٹروں کی جانب سے مغربی بنگال اور دیگر جگہوں پر زبردست ہڑتال جاری تھی ، ڈاکٹروں کے ایک وفد نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی ممتا نے یقین دہانی کراٸ کہ ہر اسپتال میں ایک پولیس افسر نوڈل تعینات ہوگا جس کے بعد وفد نے اطمینان کا اظہار کیا