Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 14, 2019

عالمی یوم بلڈ ڈونیشن(عطیہ خون).کے موقع پر ضلع اسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ۔

جون پور ۔۔۔(نماٸندہ)۔صداٸے وقت۔
     ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی یوم خون عطیہ کے موقع پر ضلع اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح پولیس سپرٹنڈنٹ وپن کمار مشرانے فیتہ کاٹ کر کیا جس کے بعد لوگوں نے اپنی مرضی سے خون عطیہ کیا۔یہ کیمپ پورے ایک ماہ تک چلے گا جس میں کوئی بھی صحت مند شخص خون عطیہ کر سکتا ہے۔

کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ وپن کمار مشرانے کہا کہ خون کا عطیہ کرنا بھی بہت بڑا ثواب کا کام ہے۔کسی بھی صحت مند انسان کا خون کسی مجبور اور ضرورت مند انسان کے کام آتا ہے جس سے اس کی زندگی بچ سکتی ہے۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایک تک چلنے والے اس کیمپ میں خون کا عطیہ کریں،خون عطیہ کرنے سے جسم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے نے کہا کہ کوئی بھی صحت مند انسان اپنا ایک یونٹ خون عطیہ کر سکتا ہے۔خون عطیہ کرنے سے جسم پر کوئی اثر نہیں ہوتا بلکہ نئے خون سے کئی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ عالمی یوم خون عطیہ کے موقع پر کیمپ میں پہلے روز اپنی مرضی سے 50لوگوں نے خون عطیہ کیا۔اس موقع پر سی ایم ایس ڈاکٹر ایس کے پانڈے،ثانوی استاذیونین کے صدر سنتوش سنگھ،ریاستی ملازم کونسل کے صد رراکیش شریواستو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔