Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 13, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں /صداٸے وقت۔
14/06/2019
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نتیش کےارکان پارلینمٹ کریں گے طلاق بل کی مخالفت
تین طلاق بل کو راجیہ سبھا سے ابھی پاس کرانا باقی ہے پارلیمنٹ کے آٸندہ اجلاس میں مرکزی حکومت اس بل کو پاس کرانے کی پوری کوشش کررہی ہے لیکن این ڈی اے کے حلف پارٹی جے ڈی یو نتیش کمار کی پارٹی نے آٸندہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں تین طلاق بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے
----------------------------------------
بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے کے لۓ عرضی داخل
عام انتخابات کے ای وی  ایم سے مکمل ہونے کے بعد اب عام انتخابات کو منسوخ کرنے اور اسے بیلٹ پیپر سے کراۓ جانے سے متعلق ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گٸ ہے ، وکیل منوہر شرما نے عرضی داٸر کرکے اس معاملے کو جلد از جلد سماعت کرنے کا درخواست کی ہے
----------------------------------------
فضاٸیہ حملہ سبھی 13 مسافروں کی موت
فضاٸیہ کا لاپتہ طیارہ اے این 32 جس کا ملبہ 8 دن بعد سمندر کی ساحل سے 12 ہزار فٹ کی اونچاٸ پر پڑا ملا جس کے بعد فضاٸیہ کے ترجمان نے بتایا اس حادثے میں سبھی 13 جوانوں کی موت ہوگٸ ہے اس غمگین گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ کیساتھ ہیں
---------------------------------------- باہمی اتحاد اور میل جول پرزور
جمعیة علماء ھند کی جانب سے عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر جمعیة مولانا ارشد مدنی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ حالات سے گھبرانے کی نہیں حالات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومتیں طاقت کی بنیاد پر قاٸم کی جاسکتی ہے مگر کامیابی کیساتھ چلنا یہ شہریوں میں آپس میل جو ل اور اتحاد ، باہمی پیار و محبت کی بنیاد پر ہی ممکن ہے