Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 9, 2019

جونپور۔شادی کے دوران گھراتی وباراتی میں مار پیٹ ۔دو افراد زخمی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے بھٹور گاؤں میں شادی کی تقریب میں آرکیسٹراکے دوران فرمائشی گانے پر رقص کو لیکر گھراتی اور باراتیوں کے درمیان مارپیٹ ہو گئی جس میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ حلقہ کے بیری پٹی (پریت) گاؤں رہائشی برہم دیو دوبے کے بیٹے کی بارات بھٹوار گاؤں رہائشی رام آسرے مشرا کے گھر میں بارات آئی تھی۔بتاتے ہیں کہ شادی کی رسم ادائیگی کے درمیان باراتیوں کیلئے آرکیسٹرا کا انتظام کیا گیا تھا۔رقص کیلئے فرمائشی گانے کو لیکر گھراتی اور باراتی اپنے پسند کے گانے چلانے کی ضد کرنے لگے جس پر دونوں اطراف سے کہا سنی کے بعد مارپیٹ شروع ہو گئی۔اس دوران گھراتیوں اور باراتیوں نے جم کر ہنگامہ کرتے ہوئے سامان پھینکنا شروع کر دیا۔مارپیٹ کے دوران گاؤں رہائشی ونود مشرا42اور پردیپ مشرا35زخمی ہو گئے۔شادی کی تقریب میں مارپیٹ سے گاؤں میں پھیلی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی رام نگر صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے کشیدگی کی وجہ سے بیٹھ کر شادی کی رسم ادائیگی کرایا۔