Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 9, 2019

جونپور۔پرانی رنجش و زمینی تنازعہ کو لیکر ایک ضعیف کا قتل۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے شیخ ولیاں گاؤں میں ہفتہ۔ اتوار کی دیر شب زمین تنازعہ کو لے کر ایک فریق کے لوگوں نے دوسرے فریق کے ضعیف کو شادی کی تقریب سے لوٹتے وقت پٹائی کر دی جس کے سبب میں ضعیف کی موت ہو گئی۔معاملے میں دونوں فریق کے لوگ لاٹھی ڈنڈہ سے ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے جس میں دونوں فریق سے ایک درجن لوگ زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی سنت لال بند ولد خربھن بنداور رام دیال بند ولد رام بلی بند کے درمیان ایک طویل وقت سے زمین کو لیکر تنازعہ چل رہا ہے۔ اسی مسائیل کو لیکر دونوں اطراف کے درمیان ہمیشہ کشیدگی رہتی ہے۔ بتاتے ہیں کہ ہفتہ کی رات گاؤں میں ایک شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے رام دیال کو پٹی داروں نے راستے میں روک کر پٹائی کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔معاملے کی اطلاع جب زخمی کے لواحقین کو ہوئی تو دونوں فریق لاٹھی ڈنڈہ لیکر تیار ہو گئے اور دیر شب میں ہی دونوں اطراف سے جم کر لاٹھی ڈنڈہ چلے۔مارپیٹ میں رام دیال کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ بنواری لال (60) ولد راجبلی، سکھرام (30) ولد بنارسی،منا(28) اہلیہ سکھرام، رام جش (20) ولد بنواری، امرناتھ (17) ولد رام دیال، شیوپرساد (18) ولد بنواری، سونیا (55) اہلیہ بنارسی اور دوسرے فریق سے سنت لال (60) ولد خربھن، برجیش (32) ولد پرکاش بند، پتی رام (30) ولد گوکل، اکھلیش (32) ولد سنت لال، سچن (17) ولد رام پرتاپ شید زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایاجہاں ابتدائی علاج کے بعدڈاکٹروں نے سبھی کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے دونوں مکانوں پر پولیس فورس تعینات کر دیا ہے۔