Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 9, 2019

نتیش کمار کا بڑا فیصلہ۔۔۔بہار کے باہر این ڈی اے سے اتحاد نہیں۔إ

پٹنہ۔۔بہار۔۔صداٸے وقت ۔۔ذراٸع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار مرکز میں وزارت کو لیکر ناراض ہیں حالانکہ انھوں نے اپنے ایک بیان میں خلاصہ کیا کہ این ڈی اے سے رشتوں میں کوٸی درار نہیں ہے تاہم مرکزی حکومت کی حلف برداری کے فوراً بعد انھوں نے اپنی حکومت کی وزارت میں توسیع کرتے ہوٸے 8 نٸے وزرإ کو شامل کیا جس میں بی جے کا کوٸی ممبر شامل نہیں کیا گیا۔۔حالاکہ بی جے پی بہار حکومت میں جنتا دل یو کی اتحادی ہے۔اس کے علاوہ نتیش اور مانجھی رام کے درمیان بڑھتے تعلقات سے بھی نتیش کمار نے بی جے پی کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔

تازہ ترین اطلاع کے مطابق پٹنہ میں جنتا دل یوناٸیٹیڈ کی قومی مجلس عاملہ ایک اہم بیٹھک ہوٸی جس میں ایک اہم فیصلہ یہ لیا گیا کہ جنتا دل یو ریاست بہار سے باہر این ذی اے کا حصہ نہیں رہے گی۔اور أنے والے أٸندہ اسمبلیوں کے الیکشن میں تنہا الیکشن لڑے گی۔پارٹی کے ترجمان کے مطابق جھارکھنڈ۔جمو کشمیر۔ہریانہ و دہلی میں پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی وہ بہار کے باہر این ڈی اے کا حصہ نہیں ہوگی۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے بی جے پی سے کسی قسم کی ناراضگی و نا اتفاقی سے انکار کیا ہے۔