Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 6, 2019

جونپور۔۔۔عید کے موقع پر عید گاہ ومسجد پر سیکورٹی اہلکاروں کو مٹھائیاں و دینی کتابیں تقسیم کی گئی۔

جونپور ۔۔اتر پردیش / صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ صبرحد کی جانب سے آج صبرحد سمیت متعدد عیدگاہوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو کتاب اور مٹھائیوں کا تحفہ دیا گیا۔
دارالقرآن ٹرسٹ صبرحد کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نماز کے بعد صبرحد و اطراف کی متعدد عیدگاہوں پر تعینات پولیس افسران کو ہندی ترجمہ اسلامی کتابوں و مٹھائیوں کا تحفہ دیکر جہاں ایک طرف پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی وہیں ایک اہم دعوتی فریضہ انجام دیا گیا اس موقع پر بسپا نیتا جناب شہنواز عالم صبرحدی نے ٹرسٹ کے اس کام کی سراہنا کی اور کہا کہ آج جب کہ وطن عزیز میں مسلمانوں اور اسلام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں اور طرح طرح کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں ایسے وقت میں نبی کے پیغام کو عام کرنے و برادران وطن کے سامنے اسلام کا تعارف پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس کام کو کرنے کیلئے عید سے بہتر کوئی موقع نہیں تھا جس موقعہ کا ٹرسٹ کارکنان نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔


اس موقع پر مولانا محمد اعظم صاحب قاسمی،ٹرسٹ کے نائب سکریٹری مولانا آصف ندوی ، ناظم شعبہ مکتب دینیات حافظ عمید الحسن ،ٹرسٹ کے سکریٹری امتیاز ممتاز ندوی کے چھوٹے بھائی ذیشان شیخ سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں