Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 6, 2019

جونپور۔۔عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی گئی عید۔۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ نمائندہ/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع و اطراف سمیت دیہی علاقوں و قصبوں کی عیدگاہ، مساجد میں بدھ کے روز نماز عیدالفطر پورے عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔اس دوران فرزندان توحید نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنے مقامی عیدگاہوں و مساجد میں میں نماز عیدین ادا کی۔نماز کے سے قبل علماء کرام نے جہاں عیدالفطر کی فضیلت بیان کی وہیں بعد نماز ملک کے امن و امان و بھائی چارے کیلئے خاص دعائیں بھی کی گئی۔اس دوران عیدگاہوں کے باہر سماجی کارکن،سیاسی لیڈران،خودمختار تنظیمیں،انتظامی افسران نے فرزندان توحید سے گلے ملکر عید کی مبارکباد پیش کی۔حفاظت کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے عیدگاہوں و مساجد کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظام کر رکھے تھے اور گاڑیوں کی آمد و رفت پوری طرح سے بند کر دیا گیا تھا۔
نماز دوگانہ ادا کرتے فرزندان توحید۔

شہرکی شاہی عید گاہ میں بدھ کے روز اپنے مقررہ وقت کے مطابق عید الفطر کی نمازشاہی امام شیخ الحدیث مولانا ظفراحمد صدیقی کی قیادت میں مو لانا فارق ربانی نے ادا کرائی۔اس سے قبل اپنے خطاب میں مولانا فاروق ربانی نے دنیا میں ہو رہی دہشت گردانہ کاروائیوں کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے لو گ مسلمان ہو ہی نہیں سکتے جو بے گناہوں کا قتل کر تے ہیں اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ اللہ سے محبت کرنے والا اور اللہ کے رسولؐ کی اطاعت کرنے والاکبھی کسی کو تکلیف نہیں دیتا،ایسے میں اسلام کے نام پر دہشت گرد حملہ کر لوگوں کو قتل و غارت ایک منظم سازش ہے۔ انھوں نے تقوی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ مسلمان اپنے اندر تقوی پیدا کرنے کی تلقین دی۔بعد نماز ملک کی امن و مان کے لئے خاص دعا کرائی۔بعد نماز شاہی عیدگاہ کے باہر لگے کیمپ پرممبر پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو،سابق رکن اسمبلی حاجی افضال احمد، عید گاہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری شعیب خان اچھو، سابق گورنر ماتا پرساد،سابق  نگر پالیکا چیرمین دنیش ٹنڈن، ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری، پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش تیواری،بجلی ملازم یوین کے صدر نکھلیش سنگھ،درگا پوجا کمیٹی کے صدر موتی لال یادو،سنجیو یادو سمیت دیگر سماجی و سیاسی لوگوں نے عوام سے گلے مل کر مبارک باد پیش کیا۔
ایم پی جونپور مبارکباد پیش
 کرتے ہوئے

اسی ترتیب میں سبزی منڈی کی مسجد، مدرسہ حنفیہ، مدرسہ حسینیہ لا ل دروازہ کی جامع مسجد، شاہی جامع مسجد(بڑی مسجد)خانقاہ رشیدیہ میں نماز عیدین اداکی گئی۔ اسی طرح شہر کے صدر امام بارگاہ میں مولانا محفوظ الحسن خان اور نقی پھاٹک پر شیعہ عالم دین مولانا سید صفدر حسین زیدی نے شیعہ مسلمانوں کو نماز عیدین ادا کرائی۔
دیہی علاقوں میں مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی کی عیدگاہ میں مفتی احمدشمیم، موضع برنگی، مانی کلاں قصبہ کی عیدگاہ،بھڑکڑہاں،منیچھا میں عبدالواحد، کھیتاسرا ئے قصبہ کی حلیمی مسجد، عیدگاہ کھیتا سرائے، شاہ گنج مین روڈ کی مسجد، مدرسہ بدرالاسلام کی جامع مسجد،د اتا شاہ کی جامع مسجد، نور مسجد نئی سبزی منڈی،مرکز جدید کی جامع مسجد، موضع جمدرا کی عمر بن خطاب جامع مسجد میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی۔عید کی نماز کے بعد دن بھر لو گ ایک دوسرے کے یہاں پہنچ کر مبارک باد دیتے رہے تو وہیں سیاسی لیڈران نے بھی لوگوں کو مبارکب باد دیا۔ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان نے عید کے پرامن طور پر گزرجانے کے بعد انتظامیہ اور عوام کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ عید کا تیوہار آپسی محبت، اخوت بھائی چارہ کاتیوہار ہے اور جس طرح ہم نے ماہ مقدس میں غریبوں و مسکینوں کی مدد کر تے ہوئے آپسی بھائی چارہ بنائے رکھا ہمیں چاہئے کہ ہم اسی طرح ایسے لوگوں کی مدد کر تے رہیں اور بھائی چارہ قائم رکھیں تاکہ ہمار املک مثالی طور پر ترقی کر سکے۔
عید کی مبارکباد دیتے ہوئے بچے