Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 15, 2019

جونپور۔۔درخت سے لٹکی ہوٸی نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ).
.....................................................
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے سرونا گاؤں کے أم کے باغ میں ہفتہ کی الصبح درخت سے نوجوان کی لاش پھانسی سے لٹکتی ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر جیب سے ملے آدھار کارڈ کی بنیاد پر اس کی شناخت آندھراپردیش رہائشی ہونے کی تصدیق کراتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے باغ میں چرواہ اپنے مویشیوں کو چرا رہے تھے کہ اسی درمیان کسی کی نگاہ درخت سے لٹکتی ہوئی لاش پر پڑی تو اس نے شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہونے لگے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی کوتوالی سریندر سنگھ مع فورس پہنچ کر لاش کو درخت سے نیچے اتاروایا۔تلاشی کے دوران پولیس نے لاش کے جیب سے آدھار کارڈ،موبائیل فون و کچھ نقدی برآمد کیا۔آدھار کارڈ کی بنیاد پر اس کی شناخت کوٹھالنکا وینکٹیشور لو42ولد منتھوموجارم رہائشی آندھرا پردیش کے طور پر کی گئی۔نوجوان یہاں کیسے پہنچا اور کس نے لاش کو درخت سے قتل کر لٹکایا،معاملے کو لیکر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہو گیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر مذکورہ پتہ کی تصدیق کیلئے آندھرا پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔