Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 15, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصراہم خبریں /صداٸے وقت۔
15/06/2019
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری
مغربی بنگال میں جونیر ڈاکٹروں کی مارپیٹ اور بنگال کی وزیر اعلٰی ممتا بنرجی کے اس بیان سے ناراض ہوگۓ جس میں انہوں نے کہا کہ اگر بنگال میں رہنا ہے تو بنگلہ زبان ہی بولنا ہوگا ، جس کے بعد بنگال سے لیکر دلی تک طبی نظام درہم برہم ہے اب تک 150 ڈاکٹروں نے اپنا استعفی پیش کیا ہے اور بنگال کی وزیر اعلٰی ممتا بنرجی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ، دوسری طرف ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بی جے پی کی سازش ہے ، جبکہ کوکلتہ ہاٸ کورٹ اس معاملے میں کوٸ بھی عارضی فیصلہ صادر کرنے سے انکار کردیا ہے
----------------------------------------
4 بھگوا ملزمین کو ضمانت
ممبٸ ہاٸ کورٹ کی دو رکنی بنچ نے مالیگاٶں 2006  بم دھماکہ میں گرفتار 4 بھگوا ملزمین کو غیر مشروط ضمانت رہا کردیا ہے ، نیز بھگوا ملزمین کی جانب سے مسلم ملزمین کے ڈسچارج کے خلاف داخل عرضداشت پر فوری  سماعت کرنے سے انکار کردیا ہے ، جمعیة علماء مہاراشٹرا  نے کہا کہ متاثرین کی جانب سے ملزمین کی ضمانت منسوخ کرنے کے  لۓ ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے
----------------------------------------
چمکی بخار سے بہارمیں اب تک 100بچوں کی موت
بہار میں چمکی بخار ( ایکیوٹ اینسیفلاٸٹس سنڈروم ، اے ای ایس )  اب تک 100 بچوں کی موت واقع ہوگٸ ہے ، مظفر پور سول سرجن ڈاکٹر سلیش پرساد سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال میں اب تک 52 بچوں کہ جبکہ کیجریوال اسپتال میں علاج کرارہے 11 بچوں کی اس مرض کیوجہ سے موت ہوگٸ ہے
----------------------------------------
فوجی دستوں کی فاٸرنگ 
افغان اور امریکی سلامتی افواج کے دو گروہوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد امریکی فضاٸ کارواٸ کی گٸ ، 6 افغانی فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی بھی ہوگۓ ہیں