Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 3, 2019

دہلی۔۔کیجری وال کا بڑا اعلان ۔۔ڈی ٹی سی اور میٹرو میں خواتین مفت میں کریں گی سفر۔بی جے پی میں تلملاہٹ !!!

نئی دہلی۔۔۔صدائے وقت۔/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔اس کے مطابق اب دہلی ٹرانسورٹ کی بسوں اور میٹرو میں عورتوں کے سفر میں کوئی چارج نہیں دینا ہوگا۔۔۔ان کاسفر بالکل مفت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام ہورہا ہے اور اسے دو سے تین مہینوں میں لاگو کردیا جائے گا۔اس پر سات سو سے آٹھ سو کروڑ روپئے کے خرچ آنے کے امکان ہیں۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیحری وال نے اعلان کیا  کہ اس سہولیات کا پورا خرچ دہلی سرکار برداشت کرے گی۔اور اس کو لاگو کرنے میں مرکزی سرکار کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح ہو کہ ڈی ٹی سی کی بسوں میں روزانہ قریب 30 لاکھ اور میٹرو میں 15 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں جس میں خواتین کی تعداد 30 فیصد ہوتی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے سے بی جے پی تلملائی ہوئی ہے۔بی جے پی کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کیجریوال کو دہلی کے عوام کی بنیادی سہولیات کی طرف دھیان دینا چاہئیے۔۔۔۔۔