Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 12, 2019

مختصر اہم خبریں۔۔۔

مختصر اہم خبریں ۔۔۔۔۔صداٸے وقت۔
13/06/2019
راہل گاندھی بنے رہیں گے کانگریس کے صدر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کانگریس کور کمیٹی کی میٹنگ جنرل سکریٹری اے کے انٹونی کی صدارت میں منعقد ہوٸ جس کے بعد رندیپ سرجے والا نے بیان دیتے ہوۓ کہا کہ راہل گاندھی کانگریس کے صدر تھے ، صدر ہیں اور صدر رہیں گے بھی! ، اس میٹنگ میں ہریانہ ، جموں کشمیر ، جھارکھنڈ اور مہاراشٹرا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
----------------------------------------
تین طلاق بل منظور ، کشمیر میں ابھی 6 مہینے اور صدر راج
نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو کیبنٹ کی میٹنگ منعقد ہوٸ جس میں تین طلاق بل کو منظوری دے دی گٸ ہے اور کشمیر میں صدر راج کی مدت ابھی 6 مہینے اور بڑھانے کی تجویز پاس کی گٸ ہے نیوز رپورٹ کے مطابق 17جون سے شروع ہونے والے پہلے اجلاس میں ایک بار پھر یہ بل پیش کیا جاسکتا ہے بتادیں کہ اس سے پہلے مرکزی حکومت دو بار طلاق بل کو پیش کرچکی ہے
----------------------------------------
عصمت دری معاملے میں ملزم کو پھانسی
راجستھان کے الور کی پاکسو عدالت نے چار سال قبل ایک معصوم بچی کی عصمت دری کے معاملے میں ملزم دھرمیندر عرف راج کمار کو پھانسی کی سزا سناٸ گٸ ہے
---------------------------------------
دہشت گردانہ حملہ 5 جوان شہید
کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں جنگجٶں نے سی آر پی ایف پر حملہ کردیا جس سے پولیس افسر سمیت 5 جوان شہید ہوگۓ جبکہ دونوں طرف سے گولیوں کے بیچ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا اس حملے کی ذمہ داری العمر مجاھدین نے قبول کرلی ہے
----------------------------------------
عدالت کے احاطے میں قتل
اترپردیش کے آگرہ سول کورٹ میں یوپی بار کونسل کی نومنتخب صدر درویش یادو کو گولی مارکر قتل کردیا گیا نیوز رپورٹ کے مطابق انہیں گولی انکی تقریب اعزاز کے درمیان ایک وکیل نے ماری ہے جس کے بعد وکیل نے خود کو بھی گولی ماردیا جس کی حالت بھی نازک بنی ہوٸ ہے
----------------------------------------
مدارس میں ساٸنس ، ٹیکنالوجی کی بھی دی جاۓ گی 
مودی حکومت کی جانب اقلیتوں کو وظیفہ دۓ جانے کے اعلان کے بعد اب مدارس میں عصری تعلیم اور ٹیچر کی ٹریننگ کا کام بھی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے وزیر مختار عباس نقوی نے کہاکہ اب مدارس میں ساٸنس ، باٸیلاجی اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاۓ گی اور مدرسے کے ٹیچر کو بھی الگ سے ٹریننگ دی جاۓ گی جس کے سماج بعد وادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان نے بیان دیتے ہوۓ کہا کہ اگر مرکزی حکومت مدارس کی مدد کرنا چاہتی ہے تو ان کی ضروریات کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا، ”مدارس اسلامیہ میں دینی تعلیم دی جاتی ہے اور ساتھ میں انگریزی، ہندی اور ریاضی بھی پڑھائی جاتی ہے، یہ ہمیشہ سے کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے میں مدد کریں۔ مدرسوں کے لئے عمارتوں، فرنیچر اور دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا جائے