Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 21, 2019

جونپور۔۔دکان کی چھت پر لگی أگ۔۔دو لاکھ کی مالیت کا نقصان۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے قصبہ واقع روڈویز کے قریب ایک دکان کی چھت پر آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی۔دیر شب آگ کے شعلوں کو دیکھ لوگ سہم گئے اور اطلاع فائر برگیڈ سمیت پولیس کو دیتے ہوئے آگ پرقابو کرنے کی کوشش کرنے لگے۔نصف گھنٹے بعد پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک 2لاکھ سے زیادہ کا سامان جل کر بتاہ ہو گیا۔

بتاتے ہیں کہ جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر واقع روڈویز کے قریب سدھی ونایک آٹو موبائیل کی دکان ہے۔دکان مالک راجیش دوبے کے مطابق چھت پر گودام ہے جس میں موٹرسائیکل کے انجن،تیل سمیت دیگر قیمتی سامان رکھے جاتے ہیں۔ممکن ہے کہ دیر شب پاس کی دلت بستی میں بارات جارہی تھی جس میں آتش بازی کے چنگاری سے آگ لگ گئی اور جب تک لوگوں کی نگاہ پڑی آگ کے شعلوں کے خطرناک رخ اختیار کر لیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی دکان مالک سمیت فایر برگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کچھ وقت کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔دکان مالک کے مطابق قیمتی سامان سمیت کچھ ضروری کاغذات جل کر خاک ہو گئے۔