Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 21, 2019

جونپور۔۔معمولی تکرار نے احتیار کیا فرقہ وارانہ رنگ۔۔۔طرفین سے ٢٠ افراد پر مقدمہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ).
-----------------==-----------------------------
ہاراج گنج تھانہ حلقہ کے رام کولا گاؤں میں سائیکل سوار کے اندھیرے میں ایک لڑکی سے ٹکرانے کے بعد کہا سنی ہوتے ہوتے مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ نے دیکھتے ہی دیکھتے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر لیا اور دونوں جانب سے 8افراد زخمی ہو گئے۔مارپیٹ سے گاؤں میں پھیلی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سبھی زخمیوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے دونوں فریق سے کل20لوگوں کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کر لیا ہے۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی محمد مجید42دیر شام سائیکل سے گھر لوٹ رہا تھا کہ راستہ میں گاؤں رہائشی پھول چند کی بیٹی سے اندھیرے کی وجہ سے سائیکل ٹکرا گئی۔معاملے کو لیکر دونوں کے درمیان موقع پر ہی کہا سنی ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریق سے درجنوں لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر آمنے سامنے ہو گئے اور معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ کی کوشش کرنے لگے۔اس دوران لوگوں فریق میں جم کر مارپیٹ ہو گئی جس میں ایک فریق سے مجید43،مہتاب29،عزیز58اور زبیدہ زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے فریق سے سنیل، رانا، منجو اور راما زخمی ہوگئے۔سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے کچھ زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس نے معاملے میں مجید کی جانب سے دی گئی تحریر پر 13 لوگوں کے خلاف قتل کی کوشش اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کر لیا، جبکہ دوسرے فریق نے 8 افراد کے خلاف حملے اور بلوا کا مقدمہ درج کرایا۔ادھر معاملے کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا اعلی افسران کے ساتھ موقع کا جائزہ لیا۔اس دوران انھوں نے دونوں فریق کے کچھ معزز لوگوں سے مذاکرات کر امن امان قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے پولیس کو ضروری کاروائی کی ہدایت دی۔