Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 28, 2019

دیر شب پیدل جارہے ایک عالم اور ایک طالب علم کی نامعلوم گاڑی سے کچل جانے سے دونوں جاں بحق۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے خان پور چورواں گاؤں کے قریب لکھنو۔بلیا شاہراہ پر گزشتہ دیر شب بس سے اتر کر منزل کی طرف پیدل جا رہے ایک مولانا اور طالب علم کو کسی نامعلوم گاڑی نے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں دونوں کی موت ہو گئی۔دیر شب کسی راہگیر نے دونوں کو شاہراہ پر دیکھا تو اطلاع مقامی تھانے پر دی۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے شناخت کراتے ہوئے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے لیا۔

ااطلاع کے مطابق امبیڈکر نگر ضلع کے جلالپور تھانہ حلقہ کے عثمان پور رہائشی سیف اللہ 26ولد نورالحسن اور سلطان پور ضلع کے اکھنڈنگر تھانہ حلقہ کے دسوپوررہائشی نور عالم19ولد نثار احمد ساتھ علاقہ کے رام نگر واقع مکتب میں جانے کیلئے نکلے تھے۔بتاتے ہیں کہ دیر شب دونوں نے شاہ گنج روڈویز سے بس میں سوار ہو کر نکلے اور اندھیرا ہونے کی وجہ سے مذکورہ گاؤں کے قریب اتر گئے تھے جہاں سے پیدل ہی دونوں منزل کی جانب جا رہے تھے۔دیر شب کسی نامعلوم گاڑی نے دونوں کو اپنی زد میں لے لیا اور فرار ہو گئی جس کے سبب میں دونوں کی شاہراہ پر ہی موت ہو گئی۔شاہراہ پر دیر شب کسی نے دونوں لاشوں کو دیکھا تو اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں کی آئی ڈی کی بنیاد پر شناخت کرتے ہوئے اطلاع اہل خانہ کو دیتے ہوئے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔