Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 12, 2019

دارلعلوم دیوبند میں داخلہ کے لٸیے نٸے طلبہ کی أمد۔۔۔۔۔۔دیوبند کی رونقوں میں اضافہ۔

دیوبند۔اتر پردیش۔نماٸندہ صداٸے وقت۔مورخہ ١١ جون ٢٠١٩۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺩﺍﺭﺍﻟﻌﻠﻮﻡ ﺩﯾﻮﺑﻨﺪ ﻣﯿﮟ کل ﺳﮯ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﺷﺮﻭﻉ، ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻥ ساڑهے ﭼﺎﺭ ﮨﺰﺍﺭ ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ جدید طلبہ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﻣﯿﮟ کریں گے شرکت، ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻣﻨﺪ طلبہ ﻣﺤﻨﺖ ﻭ ﺩﻋﺎﻭٔﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ۔

دارالعلوم دیوبند میں کل بروز منگل سے باضابطہ داخلہ امتحان کی کاروائی شروع ہوجائے گی، اس وقت داخلہ کے خواہش مند جدید طلبہ کی چوده ہزار سے زائد تعداد دیوبند میں ره کر امتحان کی تیاریوں میں مصروف ہے، ویسے تو ﯾﮩﺎﮞ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺳﮯ ﮨﯽ ﻧﺌﮯ ﺩﺍﺧﻠﮯ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻣﻨﺪ جدید طلبہ ﮐﺎ ﮨﺠﻮﻡ رہتا ﮨﮯ، ﺟﻮ ﻣﺎﮦ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮐﯽ ﺗﻌﻄﯿﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﺍﺭﮦ ﻣﯿﮟ ﺭﮦ ﮐﺮ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﮐﯽ تیاریاں ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، مگر ﺷﻮﺍﻝ ﺍﻟﻤﮑﺮﻡ ﮐﺎ ﻣﮩﯿﻨﮧ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯽ ﻃﺎﻟﺒﺎﻥ ﻋﻠﻮﻡ ﻧﺒﻮﯾﮧ ﮐﯽ سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﮔﻮﺷﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻟﯿﮑﺮ دیوبند پہنچنے والے طلبہ کی تعداد اس وقت چوده ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے، جس سے دیوبند کی رونقیں دو بالا ہوگئی ہے، ذمہ داران دارالعلوم نے جدید طلبہ کی سہولت کے پیش نظر اداره کی تمام منزلوں کو طلبہ کی رہائش کےلئے کهول دیا ہے، اس وقت جدید طلبہ اداره کے مختلف منزلوں میں قیام پذیر ہیں، امتحان کی تیاری کےلئے درسگاہوں کی بهی سہولت دی گئی ہے، جن میں جدید طلبہ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﺍﯾﮏ ﮐﺌﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ، درسگاہوں کے علاوہ نودره، مسجد رشید اور مسجد قدیم میں بهی طلبہ کی ایک بڑی تعداد کتب ممتحنہ کے تکرار اور امتحان کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شدید گرمی کی بناء پر انتظامیہ کی جانب سے چوبیس کهنٹہ بجلی کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے- 

ﺩﺍﺭﺍﻟﻌﻠﻮﻡ ﺩﯾﻮﺑﻨﺪ ﻣﯿﮟ عید الفطر کے اگلے دن سے جاری ﺩﺍﺧﻠﮧ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ گزشتہ کل بند ہوگیا ہے، گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بهی جدید طلبہ کی تعداد میں خاطر خواه اضافہ دیکهنے کو ملا، دفتر تعلیمات کی انتظامیہ کے مطابق امسال جدید طلبہ کے درمیان باره ہزار سے زائد داخلہ فارم تقسیم کیا گیا ہے، یاد رہے کہ دفتر تعلیمات کا پورا عملہ وہاں کے سینیر انچارج مولانا فیضان قاسمی کے نگرانی میں رمضان کے آخری ایام سے شوال کے آخری دنوں تک داخلہ امتحان کی کاروائی سے متعلق تمام امور کی انجام دہی میں دن رات مصروف عمل رہتا ہے، شوال میں زیادہ کام ہونے کی بناء بر حفظ و ناظره کے اساتذہ کو بهی دفتر تعلیمات میں معاون کے طور پر مختص کیا جاتا ہے، تاکہ متعینہ اور مختصر وقت میں تمام دفتری امور کو تکمیل تک پہنچایا جاسکے- دیوبند میں قیام پذیر جدید طلبہ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﻓﺎﺭﻡ کی کاروائی ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ہوگئے ﮨﯿﮟ۔ کل بروز منگل ﺳﮯ اساتذہ کی سخت نگرانی میں ﺩﺍﺧﻠﮧ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ کی کاروائی شروع ہو جائے گی، پہلے روز ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺳﺎﮌﮬﮯ ﭼﺎﺭ ﮨﺰﺍﺭ ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ طلبہ  ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺍﻭﻝ ، ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺩﻭﻡ ، ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺳﻮﻡ برائے چہارم ﺍﻭﺭ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﭘﻨﺠﻢ ﮐﮯ امتحان کےﻟﺌﮯ ﺟﺪﯾﺪ ﻻﺋﺒﺮﯾﺮﯼ ﮐﮯ وسیع و عریض ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﮨﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﯾﮏ ﮨﻮﻧﮕﮯ، امتحان کے دو دن بعد نتائج منظر عام پر آجائیں گے- اس بابت ناظم امتحان داخلہ مولانا مفتی عبد اللہ معروفی صاحب نے بتایا کہ کل بروز منگل ﺳﮯ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﺷﺮﻭﻉ ہوجائیں گے، پہلے مرحلہ میں برائے پنجم تک امتحان ہونگے، اگلے دن بروز بدھ کو دوسرے مرحلہ میں برائے ہفتم تک، جبکہ تیسرے مرحلہ میں بروز جمعرات کو دوره حدیث شریف کے امتحان ہونگے، اول عربی تا برائے دوره حدیث شریف کا پہلا پرچہ موقوف علیہ رکها گیا ہے، ایک ایک ﮐﺘﺎﺏ ﮐﯽ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﮐﻮ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎﮨﮯ، اس میں کامیاب ہونے کی صورت میں ہی جدید طلبہ بقیہ کتابوں کے امتحانات دینے کے مجاز ہونگے، ہرترتیب کے اعتبار سے ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺩﻭ دن کے ﺍﻧﺪﺭ اندر ﻣﻨﻈﺮ ﻋﺎﻡ ﭘﺮ آنا شروع ہوجائیں گے، ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍٓﮔﮯ ﮐﯽ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﻋﻤﻞ ﻣﯿﮟ ﻻﺋﯽ ﺟﺎﺋﯿﮕﯽ ۔ 

حسب سابق اس مرتبہ بهی ناظم امتحان داخلہ تخصص فی الحدیث کے سینیر استاذ مولانا عبد اللہ معرفی صاحب ہیں، موصوف باره سال سے بحکم مجلس تعلیمی داخلہ امتحان کی ذمہ داری کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، سال رواں بهی ان کی نگرانی میں داخلہ امتحان کی کاروائی پائے تکمیل تک پہنچے گی، جبکہ اس مرتبہ قائم مقام ناظم امتحان مولانا حسین صاحب ہریدوار ہیں- انتظامیہ کے مطابق 16 شوال تک داخلہ امتحان کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کے بعد کامیاب اور منتخب شده طلبہ کے حتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، ساتھ ہی اداره کے مختلف شعبہ جات مثلا تکمیلات اور تخصصات وغیره میں درجات عربیہ کے قدیم فارغ شده طلبہ کا امتیازی اوسط کے اعتبار سے ترقی کی کاروائی بهی مکمل کی جائے گی-