Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 30, 2019

اجمل خان طبیہ کالج طبی اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں وسیع کردار ادا کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر شہنواز خان۔

نٸی دہلی۔۔۔۔صداٸے وقت۔نماٸندہ/ذراٸع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحکیم یونانی فاونڈیشن کے ڈاٸریکٹر و سی سی أٸی ایم کی ممبر شپ کےلٸیے یو پی سے امیدوار ڈاکٹر شہنواز عالم نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد پوروانچل ویلفیٸر کے زیر اہتمام منعقد ایک تقریب میں طبی مساٸل پر اظہار خیال کرتے ہوٸے کہا کہ یونانی طب کے ہمہ جہت فروغ کا مرحلہ اعلیٰ تعلیم کے بغیر طۓ نہیں ہوسکتا اور اس سلسلے میں صوباٸی سطح پر اجمل خان طبیہ کالج اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ہنوستان میں طبی اعلیٰ تعلیم کا أغاز سب سے پہلے یہیں سے ہوا تھا۔لہذا ضرورت ہے کہ اس کے داٸرہ عمل میں وسعت پیدا کرکے اس کے کردار کو مزید وسیع کیا جاٸے۔

ڈاکٹر شہنواز نے یقین دہانی کراتے ہوٸے کہا کہ اگر انھیں ایم سی أٸی میں خدمت کا موقع ملتا ہے تو ان کی کوشش ہوگی کہ ان مزاحمتوں اور رکاوٹوں کو دور کرنے میں معاون رہوں جو گاہے بگاہے سی سی أٸی ایم کیطرف سے اس کالج کو درپیش ہوتی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اجمل خان طبیہ کالج کیساتھ صوباٸی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے طبیہ کالجوں تکمیل الطب طبیہ کالج لکھنٸو اور اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج الہ أباد کو بھی أگے بڑھ کر اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں اپنا کردار پیش کرنا چاہٸے۔انھوں نے کہا کی سی سی أٸی ایم ان کالجوں کو خصوصی درجہ دیکر مراعات کا معاملہ رکھے حالانکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بہت معمولی قسم کی چیزوں کے سلسلے میں خانہ پوری نہ ہونے کیوجہ سے یہاں پی جی میں طلبإ کے داخلوں میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔


اس موقع پر ڈاکٹر نازش احتشام نے ڈاکٹر شہنواز کے ذریعہ طب یونانی کے فروغ کے لٸیے کی گٸی مسلسل جدو جہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر شہنواز کو سی سی أٸی ایم میں پہنچانا بہت ضروری ہے ایسے فعال اور خادم طب کو موقع ملنا ہی چاٸیے۔انھوں نے موجود تمام یونانی شرکإ سے اپیل کی کہ ڈاکٹر شہنواز کو ووث اور سپورٹ کریں اور ان کو سینٹرل کمیٹی میں ضرور بھیجیں۔
اس موقع پر
ڈاکٹر اسد ادریس ، ڈاکٹر سید محمد سلمان ، ڈاکٹر نازش احتشام ، حکیم فِخر عالم ، حکیم مصباح الدین ، حکیم پرویز احمد ، ڈاکٹر شمشاد ،و دیگر یونانی ڈاکٹر بطور خاص موجود رہے۔