Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 18, 2019

ألٹو کار و ثرک کی ٹکر۔۔٥ افراد زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھٹہن تھانہ حلقہ کے شاہ گنج۔الہ آباد شاہراہ پرپٹیلا بازار موڑ پر چوراہے کی طرف مڑ رہی ایک آلٹو کار کو پیچھے سے آنے والے سیمنٹ لدی ٹرک نے ٹکر مار دی۔حادثہ میں کار میں سوار ڈرائیور سمیت پانچ لوگ زخمی ہو گئے۔حادثہ کے بعد بھاگ رہے ڈرائیور کو پولیس نے پیچھا کر حراست میں لیکر تھانے لائی۔
بتاتے ہیں کہ سرپتہاں تھانہ حلقہ کے سواین گاؤں رہائشی سریندر سنگھ اپنی اہلیہ بینا سنگھ، بیٹے رشبھ اور بیٹی فروٹی کے ساتھ کیرائی کی آلٹو گاڑی سے امام پور گاؤں واقع اپنی سسرال آ رہے تھے۔گاڑی کو گاؤں کا ہی متھلیش موریہ چلا رہا تھا۔جیسے ہی ڈرائیورکار کوچوراہے پر موڑنے لگا پیچھے سے آرہی سیمنٹ لدی ٹرک نے کار کو ٹکر مارتی ہوئی فرار ہو گئی۔حادثہ میں کار سوار سبھی زخمی ہو گئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے پیچھا کر کچھ دوری سے ڈرائیور کو مع ٹرک حراست میں کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔