Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 16, 2019

جمیعت علمإ وقار أباد ، تلنگانہ کا مشاورتی اجلاس منعقد۔

صداٸے وقت۔۔۔/ ذراٸع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی  مشاورتی اجلاس صدر مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کی صدارت میں کل بروز جمعرات بعد نماز عشاء تنظیم کے دفتر میں منعقد ہوئی، حافظ محمد مستقیم  کی قرات  سے مجلس کا آغاز ہوا ،حاضرین کی اتفاق رائے سے مختلف اہم امور طئے پائے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
۱)جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر نگرانی جاری تمام مکاتب کو رمضان المبارک میں تعطیلات دی گئیں تھی میٹنگ میں یہ بات طئے پائی کہ 17 جون بروز پیر سے دوبارہ تمام مکاتب کی تعلیمی سرگرمیوں اور جدید داخلوں کا 
آغاز ہو جائے گا۔

۲)نوجوان اور عمر رسیدہ لوگوں کو پختہ،مستند اور ضروری دینی تعلیم کی فراہمی کے لئے مکہ مسجد اندرانگر اور مسجد قریش میں جلد از جلد“تعلیم بالغان”کا نظم کیا جائے گا۔
۳)جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام مسجد شوکت اندرانگر میں حافظ عظیم الدین  اور مسجد اقبال النساء میں مولانا آصف الدین  رشیدی کی زیر نگرانی دو جدید مکاتب کا قیام عمل میں آئے گا۔
۴)علاقہ میں بڑھتے ارتداد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم نےتجربہ کار علماء پر مشتمل ایک “خصوصی ٹیم”تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ہے جو اولا اس قسم کے واقعات کے سدباب کے اسباب اختیار کرے گی اور خاکم بدہن اگر اس قسم کے واقعات پیش آجائیں تو لڑکے/لڑکی کی کونسلنگ اور بوقت ضرورت قانونی امداد فراہم کرے گی نیز خواتین میں دین و ایمان کی قدر و منزلت پیدا کرنےاور ارتداد کے تئیں شعور بیداری کے لئے شہر کے تمام محلوں میں منظم انداز میں ہفتہ واری “خواتین کے اجتماعات”منعقد کئے جائیں گے جن میں شہر کے علماء کرام کے خطابات ہونگے۔

۵)مانسون کی آمد آمد ہے اور خلق خدا کی کسی بھی انداز میں خدمت “خالص اسلامی عمل”ہے اسی کے پیش نظر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے مختلف مقامات پر عظیم الشان پیمانے پرپودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے واضح رہے کہ شجر کاری اور تحفظ ماحولیات کی احادیث شریفہ میں بڑی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں اس لحاظ سے شجر کاری عین عبادت ہے۔
۶)حافظ محمد معیز الدین کی والدہ محترمہ کے لئے دعاء مغفرت اور مولانا عبدالجبار سبیلی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے لئے دعاء صحت کا اہتمام کیا گیا۔
ہمیشہ کی طرح جمعیۃ علماء کے تقریبا تمام اراکین نے میٹنگ میں شرکت کی۔