Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 4, 2019

سابق ایم پی,عتیق احمد کو الہ آباد جیل سے احمد آباد ( گجرات) جیل بھیجا گیا۔

صدائے وقت/ نمائندہ/ ذرائع۔۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . .  . . .
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جیل کی سزا کاٹ رہے عتیق احمد کو نینی جیل الہ آباد سے ٹرانسفر کرکے احمد آباد کی جیل بھیج دیا گیا ہے۔۔۔۔
سابق ایم پی عتیق احمد

اس دروان پریاگ راج سے عتیق احمد کو سخت حفاظتی انتظام کے درمیان وارانسی ایئر پورٹ لایا گیا ۔اور صبح ٩ بجکر ۵۵ منٹ پر احمد آباد جانے والے اسپائس جیٹ ایر لائن سے احمد آباد  بھیج دیا گیا ۔عتیق احمد کے ساتھ پولیس کے افسران بھی تھے ۔
ذرائع کے مطابق عتیق احمد کو گجرات جیل میں رکھنے کے لئیے اتر پردیش سرکار کو ہر ماہ ایک لاکھ روپئے کی خطیر رقم گجرات سرکار کو دینی پڑے گی۔جو کی سابق ایم پی کے کھانے پینے ودیکھ بھال پر خرچ ہوگا۔
واضح ہوکہ عتیق احمد کو پہلے دیوریا جیل میں رکھا گیا تھا وہاں جیل میں رہتے ہوئے ایک تاجر کے اغواء کا معاملہ طول پکڑا تو ان کو بریلی جیل بھیج دیا گیا۔۔کچھ عرصہ بعد بریلی جیل انتظامیہ نے حفاظت کا معاملہ اٹھا کر سابق ایم پی کو کسی اور جگہ شفٹ کرنے کی مانگ کی تو وہاں سے انھیں نینی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔۔۔اب سپریم کورٹ کے حکم پر ان کو گجرات کے احمد آباد جیل بھیجا 
گیا ہے۔