Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 21, 2019

این أٸی اے نے امروہہ دہشت گردی ماڈیول مقدمہ میں داخل کی چارج شیٹ۔۔۔۔۔۔۔جمیتہ علمإ مقدمہ کی پیروی میں کوٸی کسر نہیں چھوڑے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا محمود مدنی۔


نئی دہلی۔جون21/ صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
این آئی اے نے جمعہ کو دہلی کے پٹیالہ ہاؤوس کورٹ میں خود کی چھاپہ ماری میں دہلی اور امروہہ سے گرفتار مفتی سہیل و دیگر دس افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی۔ایڈیشنل سیشن جج اجے کمار کی عدالت نے اس کی سماعت کے لیے 4/جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔یہ چارج شیٹ چھ ماہ کی حتمی میعاد کے ختم ہونے پر انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ ( یو اے پی اے) کے تحت داخل کی گئی ہے۔واضح ہو کہ داعش ماڈیول کے شبہ میں دسمبر 2018 کے اخیر میں اور اس کے بعد اپریل 2019 میں این آئی اے نے چھاپہ مار کر دہلی اور امروہہ سے پے درپے14/افراد کو گرفتار کیاتھا جن میں سے دس افراد کے خلاف آج چارج شیٹ داخل ہوئی ہے باقی چار افرا د بشمول ارشاد، زیبر ملک،رئیس اور اعظم کے خلاف ابھی چارج شیٹ داخل ہونا باقی ہے۔یہ سبھی ملزمین تہاڑ جیل دہلی میں بند ہیں۔اس موقع پر آج عدالت میں امروہہ سے آئے ملزمین کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجودتھے، مقدمہ کی پیروی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے وکیل اور تنظیم کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی، اہل کار مولانا یسین جہازی قاسمی بھی عدالت میں موجود تھے۔
مولانا محمود مدنی پریس کانفرنس کرتے ہوٸے

واضح ہو کہ مولانا محمود مدنی کی ایماء پر جمعیۃ لیگل سیل اس مقدمہ کی پیروی کررہی ہے۔ مولانا محمود مدنی نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ بے قصور افراد کی رہائی کے لیے جمعیۃ علماء کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔جمعیۃ علماء ہندملک بھر میں اس طرح کے متعدد مقدمات لڑرہی ہے اور اس کا تجربہ ہے کہ ہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں خفیہ ایجنسیوں کا رویہ اور طرز عمل مشکوک ہے، ایسی صورت میں جمعیۃ علماء ہند اپنا فریضہ متصور کرتی ہے کہ وہ قانونی چارہ جوئی کے ذریعہ بے قصوروں کو انصاف دلائے۔امسال فروری میں جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں اس سے متعلق مختلف پہلووں کا جائزہ لیا جاچکا ہے جس میں اس عز م کا اظہار کیا گیا کہ جمعیۃ قانونی کارروائی جاری رکھے گی۔