Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 18, 2019

شادی کی تقریب میں مارپیث۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے فتوپور کلاں میں گزشتہ شب گاؤں میں آئی ایک بارات میں گاؤں کے بچوں کے کھانا کھانے کے دوران ہوئے تنازعہ میں رشتہ داروں کے درمیان جم کر مار پیٹ ہو گئی۔مارپیٹ میں کل9افراد زخمی ہو گئے جن میں سات کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں میں گزشتہ شب بارات آئی تھی۔ باراتیوں کے کھانا کھانے کے بعد جب گھراتی کھانے لگے اسی درمیان گاؤں کے ہی یادو اور بند بستی کے بچے بھی کھانا کھانے لگے۔کھانے کے درمیان دو بچوں میں کسی بات کو لیکر کہا سنی ہونے لگی جسے دیکھ کچھ بزرگ لوگ وہاں پہنچ کر دونوں بچوں کو سمجھا کر معاملے کو ختم کرایا لیکن بچے جب گھر جاکر اپنے اہل خانہ کو واقعہ کی معلومات دیا تو ایک فریق کے لوگ دوسرے فریق پر لاٹھی ڈنڈے سے لیس ہوکر حملہ  کر دیا۔مارپیٹ میں سری ناتھ بند 60، شنکر لال بند 38، راہل بند 21، سویمبر بند 70، چندہ دیوی 60، سیتادیوی 42، گیتادیوی 30، انکتادیوی 55 اور ہریش چندر 30 زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع مقامی تھانے پر دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ایس ڈی ورما مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور سبھی زخمیوں کو پولیس گاڑی سے ہی علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔علاج کے دوران ڈاکٹروں نے 7زخمیوں کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔معاملے میں ابھی تک دونوں فریق سے کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے۔