Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 18, 2019

اسکول میں چھپا کر رکھی گٸی غیر قانونی شراب بر أمد

جون پور...اتر پردش (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدلاپور تھانہ حلقہ کے بڑیری گاؤں میں منگل کے روز ایک اسکول میں چھپا کر رکھی گئی لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی شراب ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ سمیت آبکاری محکمہ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر شراب کو ضبط کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق شراب اسمگلروں کے خلاف چل رہے مہم کی وجہ سے شراب مافیاؤ نے یہاں شراب کو چھپا کر رکھ دیا تھا۔
بتاتے ہیں کہ گاؤں کے آر سی ایم پبلک اسکول کے ٹین سیڈ میں منگل کی صبح گاؤں والوں نے سینکڑوں پیٹی شراب کی دیکھ حیرت زدہ ہو گئے۔ قریب سے دیکھنے پر پیٹی پر بامبے رایل برانڈ لکھا دیکھ دیہی نے فوراً اطلاع پولیس کو دی۔بھاری مقداد میں شراب برآمد ہونے کی اطلاع مقامی تھانہ انچارج نے اعلی افسران کو دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر شراب کو ضبط کرنے کی کاروائی کرنے لگے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع آبکاری افسر نشانت سنگھ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر شراب کے معیار کی جانچ کرنے لگی۔پوچھ گچھ کے دوران گاؤں والوں نے بتایا کہ گزشتہ رو زتک یہاں پر کچھ نہیں تھا ممکن ہے کہ دیر شب میں ہی شراب کو یہاں لاکر رکھا گیا ہوگا۔ادھر اسکول کے مینیجر کالی پرساد موریہ سے پولیس نے سوال کیا تو انھوں نے بتایا کہ اسکول کافی دنوں سے بند چل رہا ہے،ممکن ہے کہ کسی نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی شراب کو یہاں لاکر رکھ دیا۔پولیس کے مطابق برآمد ہوئی شراب کی قیمت بازار میں 17لاکھ روپے ہے۔شراب یہاں کیسے آئی اور اسملنگ میں کون شامل ہے؟ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔