Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 16, 2019

بچے کی سالگرہ پر دو گروپوں میں مارپیٹ۔۔١١ افراد زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے خدولی گاؤں میں گزشتہ شب بچے کے سالگرہ کی تقریب کے دوران ہی دو فریق میں جم کر مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ میں دونوں طرف سے چلے لاٹھی ڈنڈہ میں 11افراد زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو پولیس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی سوندھی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے دو کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں گزشتہ شب بچے کی سالگرہ منایا جا رہا تھا۔پروگرام میں کچھ رشتہ داراوروں کے علاوہ ارد گرد کے لوگوں شامل تھے۔بتاتے ہیں کہ کیک کاٹنے کے بعد کچھ نوجوان گاؤں میں پان مسالا وغیرہ کی تلاش میں چلے گئے۔ الزام ہے کہ دونوں نوجوانوں نے ایک گھر سے باہر سورہی ایک خاتون کی چارپائی پر بیٹھ گئے جس کے بعدکہا سنی ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریق لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک فریق سے راج کمار27 ولد منی راج، سمننتر 48 ولد منی راج، رام بچن 35 ولد منی راج، ریتا دیوی 45 اہلیہ پرسوتم سمیت سالگرہ تقریب میں شامل ہونے آئے رشتے دار اعظم گڑھ کے دیدارگنج تھانہ حلقہ کے بی بی گنج رہائشی دیپک 22ولدرام چندر اور اسی تھانہ حلقہ کے امناوے گاؤں رہائشی وکاس 22ولد دیارام زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے فریق سے امرجیت 28 ولدرام سمارو، پرینکا 15بنت وریندر، رام ادھار 62، وندنا 10بنت رام پلٹ، شکنتلا 40اہلیہ وریندر زخمی ہو گئے۔مارپیٹ ہونے اطلاع مقامی لوگوں کے زریعے پولیس کو دی گئی جس پر پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے مقامی شاہ گنج سوندھی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے وکاس اور پرینکا کو ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔