Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 11, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں ۔۔۔صداٸے وقت۔ذراٸع۔۔
12/06/2019
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرشانت کو فورا رہا کرو!

صحافی پرشانت کنوجیہ نے اترپردیش کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کی ویڈیو شیٸر کی تھی جس کے بعد یوپی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا ، پرشانت کنوجیہ کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دی ، جس پر سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو فوراً رہا کرنے کا حکم دیا سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ آخر صحافی کو کن دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ؟
----------------------------------------
مغربی بنگال کو گجرات نہیں بننے دوں گی : ممتا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ودیا ساگر کے توڑے گۓ مجسمہ کو دوبارہ نقب کرنے پہونچی تو انہوں نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ میں بنگال کو گجرات نہیں بننے دوں گی ، گجرات کے خلاف نہیں لیکن گجرات کے فسادیوں کے خلاف ہوں
---------------------------------------
لاپتہ طیارہ ایک ہفتہ بعد ملا ملبہ
لاپتہ فضاٸیہ اے این 32 کو اروناچل پردیش لپو گاٶں سے 16 کیلو میٹر دور  سمندر میں 12 ہزار فیٹ اونچاٸ سے کچھ ملبہ دیکھ لیا گیا ہے ، جس کے بعد پورے علاقے میں کھوج جاری ہے ، اس جہاز کل 13 لوگ سوار تھے
----------------------------------------
ٹرین میں سخت گرمی سے 4 مسافروں کی موت

آگرہ سے کوٸمبٹور تک جانے والی کیرالا ایکسپریس کے سلیپر کوچ میں گرمی کی شدت کیوجہ سے 4 مسافروں کی موت واقع ہوگٸ ، جبکہ ایک کی حالت نازک بنی ہوٸ ہے نیوز رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کو جھانسی اسٹیشن پر اتار دیا گیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق کیرالا ہی سے تھا
----------------------------------------
عید ملن تقریب آج

جمعیة علماء ھند ہر سال کی امسال بھی عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پرنب مکھرجی ، حامد انصاری ، راہل گاندھی ، ممتا بنرجی ، اکھلیش یادو وغیرہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات کو دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہےحضرت مولانا ارشد مدنی صاحب نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا سیاست سے کوٸ تعلق نہیں لیکن آپسی بھاٸ چارہ اور ملک میں یکجھتی کے لۓ ایسا کیا جاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکبر الدین اویسی کی طبیعت بگڑی۔
مجلس اتحا دالمسلمین کے قومی صدر ایم پی اسدالدین اویسی کے چھوٹے بھاٸی اکبرالدین اویسی ایم ایل اے ن دنوں بغرض علاج لندن میں اسپتال میں ہیں۔ان کی طبیعت مزید خراب ہو گٸی ہے۔اسد الدین اویسی نے اپنے چھوٹے بھاٸی کی صحت کی دعا کے لٸے اپیل کی ہے۔