Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 25, 2019

مختصر اہم خبریں۔۔

مختصراہم خبریں/صداٸے وقت۔
25/06/2019
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کاعلم احتجاج
______________________
حالیہ دنوں میں ماب لنچنگ کے واقعات ایک بار پھر تیزی سے پیش آرہے ہیں ، جھارکھنڈ میں مسلم شخص تبریز انصاری پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں اس کے خلاف آواز بلند کی راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ جھارکھنڈ تشدد اور ماب لنچنگ کی فیکٹری بن گیا ہے یہاں ہر ہفتے کسی دلت یا مسلم کا قتل کیا جارہا ہے
----------------------------------------
مسلمانوں کا گلا کاٹنے کی  دھمکی
تنلگانہ کے عادل آباد سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سویم باپو نے مسلم نوجوانوں کا گلا کاٹنے کی دھمکی دی ہے ان کا الزام ہے کہ مسلم نوجوان آدیواسی خاتون کا استحصال کرتے ہیں ، ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراکے کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر ساجد خان ان کو اپنا بیان واپس لینے کو کہا ہے
----------------------------------------
بچوں کی موت کےسلسلےمیں سپریم کورٹ کی سرزنش
چمکی بخار سے بچوں کی اموات پر سپریم کورٹ  نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ میں مرکز، بہار اور یوپی حکومت سے جواب دینے کو کہا ہے مزید سپریم کورٹ نے کہاکہ بچوں کی موت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری نہیں رہنے دیا جاسکتا
----------------------------------------
سپا بسپا اتحاد ختم !
اترپردیش میں سپا بسپا اتحاد کو لوک انتخابات میں کوٸ خاص فاٸدہ نا ہونے کے بعد بسپا سپریمو مایاوتی نے اتحاد کے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لۓ اتحاد کی ضرورت نہیں ، بسپا تمام الیکشن اپنے دم پر لڑے گی