Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 14, 2019

مویشی چوروں کی دیدہ دلیری۔۔۔اسلحہ کی نوک پر اٹھا لے گٸے جانور۔

جون پور۔۔۔اتر ردیش۔ صداٸے وقت ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔میر گنج تھانہ حلقہ کے جگدیش پور گاؤں میں حوصلہ بلند مویشی چوروں نے دروازے کے سامنے باندھی گئی بھینس اٹھا لے گئے۔مویشی مالک کے شور مچانے پر چوروں نے جمع ہوئی بھیڑ پر پتھراؤ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اورآسانی سے بھینس لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کے اطلاع کے باوجودگھنٹوں بعد پہنچی پولیس کی کارکردگی سے مقامی لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رام لال سروج روزانہ کی طرح اپنے مویشیوں کو چارہ کھلانے کے بعد دروازے پر باندھ کر سو گیا۔بتاتے ہیں کہ دیر شب پک سوار کچھ چور گھر سے کچھ دوری پر پک اپ کو کھڑی کر دروازے سے ایک بھینس کو کھول کر لاد لیا اور دوسری بھینس کو کھولنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی درمیان مویشی مالک نیند سے بیدار ہو گیا۔متاثر نیند سے بیدار ہوتے ہی شور مچانے لگا جس پر چور وہاں سے بھاگنے لگے۔ادھر شور سنتے ہی درجنوں کی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور چوروں کو روکنے کی کوشش کرنے لگے لیکن حوصلہ بلند چوروں نے پہلے پتھراؤ کرنا شروع کیا اور جب لوگ پیچھے نہیں ہوئے تو ہوائی فائرنگ کرنے لگے جس پر لوگ سہم گئے۔لوگوں کے درمیان سے چور اسلحے کے دم پر ایک بھینس کو لادکر لے جانے میں کامیاب رہے۔ادھر مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی لیکن اطلاع کے بعد بھی پولیس ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے پہنچی جس سے لوگوں نے غم و غصہ ہے۔پولیس نے معاملے میں متاثر کی تحریر پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔