Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 14, 2019

ٹرک کی زد میں أنے سے ساٸیکل سوار کی موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے ہنواڈیہہ گاؤں کے قریب جونپور۔کیراکت شاہراہ پر ٹرک کی زد میں آنے سے سائیکل سوار شخص کی موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد بھاگنے کی کوشش کر رہے ڈرائیور سمیت ٹرک کو پولیس نے قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رام پرتاپ چوہان کی گھر سے کچھ دوری پر چائے کی دکان ہے۔وہ روزانہ کی طرح الصبح سائیکل سے اپنی دکان پر جانے کیلئے نکلا تھاکہ جیسے ہی گھر سے کچھ دور پہنچا سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے اسے زد میں لے لیا جس کے سبب میں وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مفتی گنج صحت مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ٹرک کاپیچھا کرتے ہوئے کچھ کلو میٹر کے فاصلے سے قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔