Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 28, 2019

ممبٸ میں موسلا دھار بارش۔جگہ جگہ أبی جماو


لائف لائن لوکل ٹرین متاثر ، ٹریفک نظام ٹھپ،48 گھنٹہ کا الرٹ
______________________
ممبئی۔ ۲۸؍جون/صداۓوقت

ممبئی کے لوگوں کو آخر کار گرمی سے راحت مل گئی ہے۔ ممبئی میں آج خوب بارش ہو رہی ہے جس سے یہاں کا درجہ حرارت گر کر 27 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب تیز بارش کی وجہ سے کئی جگہوں پر جام کی حالت بھی ہو گئی۔ بارش کا سیدھا اثر ٹریفک پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق آئندہ 48 گھنٹے کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جگہ جگہ پر بارش اور آبی جماؤ کی تصویریں اور ویڈیوز لوگ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔سڑکوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے دفتر جانے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے لوکل ٹرین پر بھی اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ممبئی ائیر پورٹ کے پاس وجیبلٹی بھی کم ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے پرواز میں دقت آ سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشرقی اور مغربی علاقوں جیسے اندھیری، جوگیشوری، بوریولی، دادر، گھاٹ کوپر، مُلنڈ، چرچ گیٹ میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا تھا کہ مانسون ممبئی کے ساتھ ساتھ جنوبی گجرات کے کونکن علاقہ میں پہنچ چکا ہے جس سے یہاں اگلے کچھ دن تک جم کر بارش ہو سکتی ہے۔ اسکائی میٹ نے ممبئی میں زبردست بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں ممبئی میں 100 ایم ایم تک بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کچھ گھنٹوں میں مہاراشٹر کے دیگر کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ میگھالیہ اور آسام میں بھی زبردست بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مانسون جولائی کے پہلے ہفتے میں دہلی پہنچ سکتا ہے۔