Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 1, 2019

رام مندر کی تعمیر کو لیکر مطالبہ تیز۔۔۔۔سادھوں نے دی خود کشی و خود سوزی کی دھمکی۔

لکھنئو۔اتر پردیش۔/ صدائے وقت۔/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بی جے کی مرکز میں دوبارہ سرکار بننے کے بعد وزیر اعظم مودی سے ایودھیا میں مندر بنانے کا مطالبہ تیز ہوگیا ہے۔ سادھوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مندر نہیں بنی تو سنت سماج اپنے جان کو گنوا دیں گے۔

اس سلسے میں آئندہ تین جون کو سادھو سنت، وشو ہندو پریشد و آر ایس ایس کی مشترکہ بیٹھک ہونے والی ہے۔دریں اثنا سوامی پرم ہنس داس نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا یے کہ ایودھیا میں بھی سومناتھ کی طرز پر شاندار مندر کی تعمیر ہو۔
سادھوں نے مندر کی تعمیر کو لیکر " تپسوی چھاونی " میں یگیہ کیا اور دھمکی دی کی اگر مندر کی تعمیر نہیں کی گئ تو وہ پی ایم او  کے سامنے خود سوزی کر لیں گے۔دوسرے سادھو سنتوں نے بھی اپنی جان دینے کی دھمکی دی ہے۔