Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 1, 2019

جونپور۔۔۔ضلع جیل میں قیدیوں کے ساتھ معزز شہریوں کی افطار پارٹی۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جامعہ حسینیہ لال دروازہ کے استاذ مولانا وسیم احمد شیروانی نے چند مخیر حضرات کے ہمراہ جیل میں بند قیدیوں سے ملاقات کراظہار یکجہتی پیش کر تے ہو ئے بے سہارا مسلمان قیدیوں میں عید کے پیش نظر کپڑے وغیرہ تقسیم کیا۔اورعصر اور مغرب کی دونوں نمازیں قیدیوں نے مولانا وسیم احمد شیروانی کی امامت میں اد ا کی۔عصر کی نماز کے بعد پون گھنٹہ دینی امورپر قیدیوں سے خطاب کر تے ہو ئے مولانا وسیم احمدشیروانی نے کہا کہ رمضان المبارک کامقدس مہینہ اللہ رب العالمین کی خصوصی رحمتوں کا مہینہ ہے پرور دگار عالم اپنے بندوں کی طرف اپنی خصوصی توجہات فرما رہے ہیں اور گنہگار بندوں کوبخشش کا پروانہ اللہ کی طرف سے عطاکیا جا رہا ہے اس لئے اگر ہم سے کو ئی غلطی یا کو تاہی ہو ئی ہے تو ہم سچے دل سے توبہ کریں کیوں کہ اللہ توبہ کرنے والوں کو فوراً معاف کر کے اپنے محبوب بندوں میں شامل کرلیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ رمضان کے روزے اور تراویح کے ذریعہ اللہ تعالی ہمیں مشقتوں میں ڈالنا نہیں چاہتا بلکہ اپنے دربار میں خصوصی مرتبے اور مقام سے نوازنا چاہتا ہے آخرت کے میدان میں رزہ اورقرآن ہراس بندے کی شفاعت کریں گے جنھوں نے ان کا حق ادا کیاہے اور اللہ تعالی ان کی شفاعت قبول کرکے بندے کو جنت عطاکریں گے اس لئے رمضان کے اس مہینے میں ہم روزوں کا اہتمام کریں اور تراویح کو ناغہ نہ ہو نے دیں خطاب سے قبل جیل سپرنڈنٹ مشرا نے اپنی لکھی ہو ئی نعت پیش کیا۔ پروگرام کے اختتام ہونے کے بعدمغرب کی اذان ہو تے ہی قیدیوں،معززین اور جیل انتظامیہ نے ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا 

مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد قیدیوں کی جلدرہائی اورملک میں امن وسلامتی کی دعائیں کی گئیں۔وہیں جیل میں افطار وغیرہ کا انتظام دیکھ کر لوگوں نے اطمینان کا اظہارکیا۔اس مو قع پر جیلر سنجے سنگھ، جیل ڈاکٹر روی داس بڑے بابو خلیل احمد،کمپاوئنڈر ستیش موریہ،عابد، وغیرہ خصوصی طورپرموجود رہے۔