Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 1, 2019

موٹر سائیکل چور کو عوام نے پکڑا۔۔پولیس کے حوالے۔۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے مقامی سبزی منڈی میں نقلی چابھی کے زریعے موٹرسائیکل چوری کرنے کی کوشش کرنے کے دوران مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے پکڑے گئے ملزم کی نشاندہی پر چوری کی دو موٹرسائیکل برآمد کیا۔
اطلاع کے مطابق قصبہ واقع سبزی منڈی میں گزشتہ روز ایک نوجوان کھڑی موٹرسائیکل کونقلی چابھی کے زریعے کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔چوری کی کوشش کے دوران ہی مقامی لوگوں نے شک کی بنیاد پر اسے پکڑ لیا اور پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔پکڑے گئے ملزم برجیش کمار ولد رام جیت رہائشی کبیر پور تھانہ گورابادشاہ پور سے پولیس نے سختی سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اس کے گھر کے ایک کمرے میں چھپا کر رکھی گئی چوری کی دو موٹرسائیکل کو برآمد کیا۔پکڑے گئے ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔