Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 1, 2019

ریاست کا قانون موجودہ وقت میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رام گوند چودھری۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سماجوادی پارٹی کے حزب اختلاف لیڈررام گووند چوھری نے کہا کہ موجودہ وقت میں ریاست میں قانون نظام مکمل طور پر جرائم پیشہ عناصروں کے ہاتھ میں ہے۔صوبے میں ہر طرف افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا ہے۔سابقہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے ہی بھاجپا حکومت خود سماجوادی پارٹی کے کارکنوں کا قتل کرا رہی ہے۔مذکورہ باتیں انھوں نے صدیق پور میں گزشتہ روز ہوئی سماجوادی پارٹی کے لیڈر لالجی یادو کے قتل ہونے پر لواحقین سے ملاقات کرنے کے بعد شہر کے ڈاک بنگلے پر صحافیوں سے گفتگوکے دوران کہیں۔

انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر سوال کھڑا کرتے ہوئے نروڈا،غازی پور،بجنور اور اعظم گڑھ سمیت جونپور میں سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کے قتل معاملے پر تنقید کرتے ہوئے سبھی واردات کو منصونہ بند طریقے سے قتل کرانے کا الزام لگایا۔جونپور میں قتل ہوئے کارکن لالجی یادو پر درجنوں مقدمہ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلی پر بھی درجنوں مقدمے ہیں جن میں کچھ سنگین دفعات کے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں دلت،اقلیتوں اور پسماندہ طبقوں پر مظالم کئے جا رہے ہیں۔انھوں نے صوبے کے ڈی جی پی اور گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قاتلانہ معاملوں پر روک لگائی جائے ورنہ سماجوادی پارٹی کے کارکن اس مدعے پر سڑکوں پر اتر کر تحریر کرنے کو پابند ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ بھاجپا حکومت میں دلت اور مسلمانوں پر مظالم عام بات ہو چکی ہے جو قابل مذمت ہے لیکن جس طرح سے سماجوادی پارٹی کے لوگوں کانشانہ بنا کر قتل کی واردات کو انجام دیا جا رہا ہے وہ کافی سنگین معاملہ ہے۔ضلع کے صدیق پور میں ہوئے لال جی یادو معاملے میں پولیس سپرٹنڈنٹ کو جلد خلاصہ کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے اور ایسا نہیں کرنے پر پارٹی کے لوگ سڑک پر اترنے پر مجبور ہوں گے۔اس موقع پر ممبر اسمبلی سابق کابینہ وزیر پارسناتھ یادو،ممبر اسمبلی شیلند یادو للئی،ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو،ضلع صدر لال بہادر یادو سمیت دیگر لیڈران موجود رہے۔