Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 1, 2019

جونپور۔۔نصف جلی لاش بر آمد ہونے سے علاقے میں سنسنی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے پورئی کلاں گاؤں میں گزشتہ رات گاؤں کے باہر سیوان میں کھیت کی حفاظت کر رہے ایک شخص کی لاش تقریبا ایک کلومیٹر دور دوسرے ٹیوب ویل پر نصف جلی حالت میں بر آمدہونے پر گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچے انچارج انسپکٹر کھیتاسرائے، سی او شاہ گنج اور فورینسک اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر سراغ لگانے کے کوشش کیالیکن قتل کی وجہ کاانکشاف نہ ہو سکا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی رام برکچھ چورسیا47 ولد بھگوا ن داس گاؤں کے باہر سیوان میں واقع ٹیوب ویل پر رہ کر کھیت کی حفاظت کر رہے تھے جمعہ کے روز دیر شام رام برکچھ کھانے کے وقت جب گھر نہیں پہنچا تو اہل خانہ نے تفتیش شروع کر دیا لیکن دیر رات تک کوئی سراغ نہ لگ سکا۔تھک ہار کر متوفی کے بھائی رام چیت نے اپنے بھائی کے گمشدگی اطلاع ڈائل سو نمبرکو دیا جس پر رات گیارہ بجے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کیا لیکن رام برکچھ کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ہفتہ کے روز صبح گاؤں کی آبادی سے تقریبا ایک کلومیٹر دور گاؤں کے ہی رہائشی برج موہن گوڑ کے ٹیوب ویل کی خالی پانی کی ٹنکی میں ایک نصف جلی ہو ئی لاش بر آمد ہو ئی۔برج موہن گوڑ جب صبح اپنے کھیت میں پانی بھرنے کے لئے گاؤں سے باہر اپنے ٹیوویل پر گئے توایک شخص کی نصف جلی ہو ئی عریاں حالت میں لاش دیکھ کر خوف زدہ ہو گیا۔ گاو ں میں لاش برآ ٓمد ہو نے کی خبر پر سنسنی مچ گئی۔ رام برکچھ کے اہل خانہ بھی خبر سن کر موقع پر پہنچ گئے اورلاش کی شناخت رام برکچھ کے طور پر ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر انچارج انسپکٹر جگدیش کشواہا ہمراہیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے وہیں اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج اجے شریواستوبھی مو قع پر پہنچ گئے۔واقعہ کا سراغل لگانے کے لئے موقع پر فورنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم کے کانسٹبل منوج یادو للو سنگھ ایس آئی رام اوتار گری نے گاو ں پہنچ کر واقعہ کی چھان بین کیا۔جاسوس کتاشوریہ ٹیوب ویل سے گاؤں کے اندر ایک ہیڈپمپ کے پاس جا کر رک گیا۔ٹیوب ویل کے بغل باجرے کے کھیت میں گمچھا اورمتوفی کا جوتااور لاٹھی بر آمد ہوئی جس سے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ پہلے قتل کیا گیا پھر اس کے بعد لاش کو جلا کر ثبوت مٹانے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔جائے وقوع کے نزدیک کاغذ کا ایک نوٹ بھی ملا جسمیں گاؤں کے ایک بچے کے کیس میں اغوا کرنے کے ملزم کانام بھی لکھا ہے۔ سی او شاہ گنج اجے شریواستوا نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ایک ہفتے کے اندر اس واقعہ کا انکشاف کیا جائے گا۔