Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 27, 2019

جونپور۔۔بیوپار منڈل کلیان سمیتی کے زیر اہتمام چھوٹے دکانداروں کے لٸیے فوڈ لاٸسنس کا کیمپ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیوپار منڈل کلیان سمیتی کی جانب سے شہر کے نگرپالیکا کے میدان میں گزشتہ شام ضلع بھر کے ٹھیلے،کھمچے اور چھوٹے دکانداروں کے لئے فوڈمحکمہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے فوڈ لائسنس لینے کے لئے کیمپ لگا کر دکانداروں سے لائسنس کا فارم جمع کرایا گیا۔کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر جیش سنگھ نے کیا۔

اس موقع پر کمیٹی کے صدر جاوید عظیم نے بتایا کہ فوڈ محکمہ کی جانب سے ٹھیلے، اور چھوٹی دکان والوں جو لوگ پھل، فروٹ یا ناشتہ پانی کا سامان فروخت کرتے ہیں ان کے لئے حکومت کی جانب سے ایک معیاری طے کیا گیا ہے۔ اگر وہ معیار کے برعکس کھانے کی اشیاء فروخت کرتے ہیں تو ان پر کارروائی ہوتی ہے۔ایسے دکانداروں کیلئے لیبر محکمہ سے لائسنس لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ لائسنس لینے کے لئے کمیٹی مسلسل کوشش کرتی رہتی ہے۔ اسی ترتیب میں لوگوں کی سہولت کے لیے کیمپ لگا کر فارم بھرا جا رہا ہے جس سے چھوٹے تاجروں اور فوڈ محکمہ دونوں کو سہولت مل جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تیار ہونے پر سب کو فون کے زریعے سے مطلع کیا جائے گا اور دوبارہ کیمپ لگا کر لائسنس تقسیم کیا جائے گا۔اس موقع پر صدام حسین، ریاض الحق، اجود قاسمی، شاہنواز خان، ریاض، امیراللہ، فیروزاحمد، ابھیشیک، منورجن گپتا، صابر عظیم، ساحب لال ساہو، محمد عیاض، آشیش جیسوال، ابھے چورسیا، وشال چورسیا،   نورالدین شیخ وغیرہ لوگ موجود رہے۔