Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 27, 2019

تیز رفتار کار ٹرک سے ٹرک میں گھسی۔۔تین افراد کی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے جونپور۔مرزاپور شاہراہ پر شیوپور گاؤں کے قریب ٹرک کے یکایک بریک لگانے سے تیز رفطار کار بے قابو ہو کر ٹرک میں گھس گئی جس کے سبب میں کار میں سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو لیکر فرار ہو گیا۔راہگیروں کی اطلاع ملتے پہنچی پولیس کافی مشقت کے بعد کار سے تینوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

اطلاع کے مطابق رام پور تھانہ حلقہ کے میاں چک بازار میں پیتھالوجی چلانے والے ڈاکٹر دنیش وشوکرما 35رہائشی برئی پار تھانہ سکرارا اپنے دوستوں وکاس وشوکرما 23اور سنیل کمار رہائشی رام پور بازار کے قریب اپنی کار نے گزشتہ شام شہر کے ایک ہوٹل میں کسی پروگرام میں شریک ہونے آئے تھے۔پروگرام ختم ہونے کے بعد دیر شب سبھی کار سے واپس رام پور جانے کیلئے نکلے تھے۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی کار شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی آگے چل رہی تیز رفطار ٹرک نے یکایک بریک لگا دیا جس کے سبب میں کار چلا رہے دنیش کا توازن خراب ہو گیا اور بے قابو کار ٹرک میں گھس گئی جس کے سبب میں تینوں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو لیکر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ادھر راہگیروں کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے گھنٹے بھر کی مشقت کے بعد کار کو کاٹ کر تینوں لاشوں کو باہر نکال کر آئی ڈی کی بنیاد پر شناخت کرتے ہوئے اطلاع سبھی کے اہل خانہ کو دی۔لاشوں کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔