Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 27, 2019

پھانسی سے لٹکتی ہوٸی خاتون کی لاش لنے سے سنسنی۔۔۔سسرال والوں پر قتل کرنے کا الزام۔

جون پور ۔اتر ردیش۔(نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مچھلی شہر قصبہ کے محلہ شادی گنج میں جمعرات کی صبح ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں پھانسی سے لٹکتی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو پھانسی سے اتارقبضہ میں لے لیا۔ادھر موقع پر پہنچے مائکہ والوں نے سسرال والوں پر قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا۔پولیس نے معاملے میں تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی امین شاہ کی اہلیہ شازمہ کا کسی بات کو لیکر کنبہ کے ممبران سے کہا سنی ہوگئی تھی۔شوہر کے مطابق جمعرات کی صبح چھوٹی بیٹی کے رونے پر وہ اسے لیکر باہر چلا گیا جبکہ شازمہ کمرے میں ہی موجود تھی۔واپس لوٹنے پر کمرے پھانسی سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ اس نے شور مچانا شروع کیا اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خاتون کے مائکہ پوارا تھانہ حلقہ کے رجوپور گاؤں سے لوگ آگئے اور سسرال کے لوگوں پر قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج بھائی کی تحریر پر شوہر سمیت چھ لوگوں کے خلاف قتل اور دیگر معاملوں میں مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔