Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 7, 2019

جونپور۔۔بس میں لگی آگ۔۔ایک درجن مسافر جھلس کر زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چندوک تھانہ حلقہ کے رام گڑھ گاؤں کے قریب وارانسی۔اعظم گڑھ شاہراہ پر جمعہ کے روز مسافروں سے بھری بس تکنیکی خرابی ہونے کی وجہ سے گہرے کھڈ ے میں چلی گئی اور آگ لگ گئی۔حادثہ میں نصف درجن مسافر جھلس گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔مسافروں کی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی کو باہر نکال کر پولیس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔ادھر بس میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے فائر برگیڈ کی ٹیم کو نصف گھنٹے سے زیادہ وقت تک مشقت کرنی پڑی۔

اطلاع کے مطابق وارانسی درجنوں کی تعداد میں مسافروں کو لیکر پرائیویٹ بس اعظم گڑھ جا رہی تھی کہ جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی تکنیکی خرابی آگئی اور کچھ ہی وقت بعد ٹائر بلاسٹ ہو گیا۔مسافروں کے مطابق ٹائر کے بلاسٹ ہوتے ہی ڈرائیور اور خلاصی چلتی بس سے کود کر فرار ہو گئے اور بس چلتی ہوئی گہرے کھڈے میں چلی گئی اور آگ لگ گئی۔بس میں لگی آگ کی وجہ سے جہاں نصف رجن مسافر جھلس گئے وہیں ایک درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مسافروں کی چیخ وپکار سن پورے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی اور کسی بڑے حادثے کا خدثہ ظاہر کرتے مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔مقامی لوگوں نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمیوں اور جھلسے ہوئے لوگوں کو سڑک پر پہنچایا۔ادھر اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی فورس ایمبولنس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی بیری باری صحت مرکز میں داخل کرایا۔زخمیوں میں راج کمار(30) ولد سمال وشوکرما رہائشی کچھیر گگہا ضلع گورکھپور، رینو پرجاپتی (38) اہلیہ جے پرکاش رہائشی بہول مہہ نگر اعظم گڑھ، شیو چندر چوہان (69)رہائشی املامؤ، رسید احمد (65)  رہائشی کٹہر لال گنج، دیپ چند یادو (65) ولد جگرناتھ رہائشی ہریش چندر پورٹھکمہ اعظم گڑھ، سورج جیسوال (22) ولد پردیسی، رنجنا 27اہلیہ پون رہائشی سدھونا اعظم گڑھ،شیوم (4)ولد پون کمار رہائشی رتولی لال گنج، نشا (8) بنت رویندر رہائشی رانی کی سرائے اعظم گڑھ، جگدمبا (25) ولد رام مورت پرجاپتی رہائشی لال گنج، وپل دوبے (19) ولد رام پرکاش، دویانشو دوبے (10) ولد شیو پرکاش، مورافی (65) اہلیہ شری رام چندر دوبے رہائشی جہان گنج اعظم گڑھ، اندرکلاں (28) اہلیہ روندر چوہان رہائشی رانی کی سرائے، دیپک شرما (30) ولد جنگلی رہائشی کپتان گنج ضلع اعظم گڑھ شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم کیراکت راکیش کمار اور سی او رام بھون نے صحت مرکز میں زخمیوں سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے موقع معائنہ کیا۔