Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 29, 2019

ماب لنچنگ کے شکار متوفی پہلو خان کے خلاف کانگریس حکومت میں چارج شیٹ۔۔۔گاٸے اسمکلنگ کا الزام۔۔۔۔۔دو بیٹے بھی بناٸے گٸے ملزم۔

صداٸے وقت / ذراٸع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موب لنچنگ کے شکار پہلو خان کے خلاف کانگریس حکومت میں چارج شیٹ،
گئو اسمگلنگ کا الزام۔
دودھ کا کاروبار کرنے والے پہلو خان کو یکم اپریل 2017 کو بہرور کے پاس گئو رکشکوں کی بھیڑ نے گایوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔
=========================
راجستھان کے الور میں دو سال پہلے گئو رکشکوں کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر مارے گئے پہلو خان کے خلاف پولیس نے گئو اسمگلنگ کے معاملہ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس چارج شیٹ میں اس پک اپ ٹرک کے مالک کا نام بھی درج ہے جو مویشیوں کو لانے ۔ لے جانے کے لئے استعمال کیا گیا۔

بتا دیں کہ دودھ کا کاروبار کرنے والے پہلو خان کو یکم اپریل 2017 کو بہرور کے پاس گئو رکشکوں کی بھیڑ نے گایوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔ لنچنگ کے اس واقعہ سے پورے ملک میں بھونچال أ گیا تھا۔
: دو سال پہلے پیش آئے اس واقعہ کے وقت ریاست میں بی جے پی کی حکومت تھی اور وسندھرا راجے سندھیا وزیر اعلیٰ تھیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس حکومت کی طرف سے گزشتہ سال 30 دسمبر کو یہ چارج شیٹ تیار کی گئی تھی۔ وہیں، 29 مئی 2019 کو بہروڑ کے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔ اس چارج شیٹ میں پہلو خان اور ان کے بیٹوں پر راجستھان مویشی پالن ایکٹ کے تحت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔
پہلو خان کے بڑے بیٹے ارشاد کا نام بھی چارج شیٹ میں شامل ہے۔ اس نے  صحافٕیوں سے بات چیت میں اس پر اعتراض جتایا ہے۔ ارشاد نے کہا ’’ ہم نے گئو رکشکوں کے حملہ میں اپنے والد کو کھو دیا ہے اور اب ہمیں ہی گئو اسمگلر بتایا گیا ہے۔ ہمیں امید تھی کہ راجستھان کی نئی کانگریس حکومت ہمارے خلاف درج مقدمے کا جائزہ لے کر اسے واپس لے لے گی ، لیکن اب ہمارے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے۔ ہم نے اشوگ گہلوت کی حکومت سے انصاف کی امید لگا رکھی تھی لیکن ایسا ہوا نہیں‘‘۔ 

چارج شیٹ میں ارشاد کے علاوہ اس کے چھوٹے بھائی عارف کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔