Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 25, 2019

سوشل میڈیا پر نازیبا کلمات کے استعمال نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کیا۔۔پولیس نے ایکطرفہ کاررواٸی کرتے ہوٸے درج کیا مقدمہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔( نماٸندہ صداٸے وقت).
...................................................
شاہ گنج قصبہ رہائشی ایک نوجوان کو اکثریتی فرقہ پر نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے معاملے میں فرقہ وارانہ رنگ لے لیا۔سوشل میڈیا کے زریعے استعمال کئے گئے الفاظ سے متعلق دونوں فریق کے درجنوں لوگ آمنے سامنے ہو گئے۔معاملے کی کشیدگی کو دیکھ مقامی پولیس نے نوجوان کو گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق قصبہ کے عراقیانہ محلہ رہائشی محمد ندیم عراقی ولد سلیم نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اکثریتی فرقہ کے متعلق سے کچھ نازیبا کلمات کا استعمال کیا تھا۔گزشتہ شام کو جب وہ رام لیلا  بھون کے قریب سے گزر رہا تھا تو اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے اسے روک لیا اور سوشل میڈیا پر کئے گئے کمنٹ سے متعلق سوال کرنے لگے۔اس دوران بحث ہوتا دیکھ دونوں فریق کے درجنوں لوگ جمع ہو گئے اور کشیدگی پھیلنے لگی۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر سرگرم ہوئی پولیس نے موقع سے ملزم نوجوان کو حراست میں لیکر تھانے چلی گئی۔اس دوران دوسرے فریق کے درجنوں لوگ کوتوالی پہنچ گئے اور دوسرے فریق کے خلاف بھی کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے گھیراؤ کر دیا۔کچھ ہی وقت میں دونوں فریق ایک دوسرے پر کاروائی مانگ کرتے ہوئے کوتوالی پر جمع ہو گئے۔کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کوتوالی جے پرکاش سنگھ نے دونوں فریق کے لوگوں کو سمجھا تے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔