Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 24, 2019

جونپور۔۔۔شاہگنج سرکاری اسپتال میں لیب ٹیکنیشن کا قتل کر کے گھر کا سامان لوٹا۔ایک بدمعاش موقع پر گرفتار۔۔اعلیٰ حکام موقع پر پہنچے۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے قصبہ واقع سرکاری اسپتال کیمپس میں صحت اہلکار کا قتل کر گھر رکھے لاکھوں کاسامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کو جاتے وقت کیمپس کے ایک صحت اہلکار نے دیکھ روک لیا اور فرار ہونے کی کوشش پر دوڑا کر پکڑ لیا جبکہ دو دیگر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔صحت اہلکار کے قتل کرنے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔آناً فاناً میں اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت سی ایم او و دیگر اعلی افسران موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے پکڑے گئے ملزم سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق بلیا ضلع کے ٹیکم پور بھرگوناتھ مندر رہائشی اجے کمار مقامی سرکاری مردانہ اسپتال میں بطور لیب تکنیشین تعینات تھا اور اسٹاف کوارٹر میں دوسری منزل پر اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا۔گرمی کی تعطیل ہونے پر کنبہ کے دیگر ممبران گھر گئے تھے جبکہ وہ تنہا ہی یہاں موجود تھا۔عینی شاہدین فارماسسٹ گریش یادو کے مطابق گزشتہ دیر شب کوارٹر سے تین بدمعاش بیگ،بوری اور اٹیچی لیکر نکلے اور باہر جانے لگے تو معاملہ مشتبہ معلوم ہونے پر اس نے سبھی کو روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگنے لگے جس پر فارماسسٹ نے دوڑا کر ایک بدمعاش کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی۔پکڑے گئے نوجوان سے پوچھ گچھ کرنے پر معقول جواب نہیں ملنے پر موجود لوگ پولیس کے ساتھ لیپ تکنیکی کے کمرے میں پہنچے جہاں دروازہ توڑنے پر اندر اہلکار کی لاش ملنے پر سنسنی پھیل گئی۔حرکت میں آئی پولیس نے فوراً اعلی افسران کو اطلاع دیتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لے لیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ وپن کمار مشرا،سی ایم او ڈاکٹر رام جی سنگھ سمیت دیگر اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ڈاگ اسکوائڈ اور فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کی ٹیم نے موقع سے کئی نمونہ جمع کئے۔پولیس پکڑے گئے بدمعاش سے معاملے میں پوچھ گچھ کر فرار ہوئے بدمعاشوں سے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔