Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 24, 2019

ٹرک کا ٹاٸر پھٹنے سے بے قابو ہوکر کھاٸی میں پلٹی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرتپہاں تھانہ حلقہ کے سرائے محی الدین پور گاؤں کے قریب لکھنو۔بلیا شاہراہ پر ٹماٹر لادکر آرہی ٹرک کا پہیا بلاسٹ ہونے سے بے قابو ہوئی ٹرک شاہراہ پر پلیا توڑتے ہوئے کھائی میں پلٹ گئی جس میں ڈرائیور سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے شاہ گنج صحت مرکز میں داخل کرایا۔

اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے بندرا بازار رہائشی ببلو سمبھل ضلع سے ٹماٹر لادکر ٹرک سے واپس لوٹ رہا تھا۔پیر کی الصبح ٹرک جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی تھی کہ ٹرک کا پہیا تیز آواز کے ساتھ بلاسٹ ہو گیا۔ٹایر بلاسٹ ہوتے ہی ٹرک بے قابو ہو گئی اور شاہراہ کی پلیا کو توڑتے ہوئے گہرے کھڈ میں چلی گئی۔حادثہ میں ڈرائیور محمد ماجد،محمد عثمان رہائشی اڈولی ضلع امروہا اور ببلو رہائشی بندرا بازار زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ٹرک سے نکال کر علاج کیلئے شاہ گنج کے مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے عثمان کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔