Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 24, 2019

پولیس سے ناراض صحت ملازمین کا صحت مرکز میں تالا بندی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے رام نگر کمیونٹی صحت مرکز میں گزشتہ ہفتہ کے روز ملازمین کے ساتھ مارپیٹ معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہیں کرنے سے ناراض صحت ملازمین نے پیر کے روز صحت مرکز میں تالا بندی کرتے ہوئے کام کا بائیکاٹ کر دیا۔ملازمین نے ملزمان کی گرفتاری تک کام کا بائیکاٹ کرنے کا انتباہ دیا۔پولیس معاملے میں کاروائی میں مصروف ہے۔
اطلاع کے مطابق نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے مقامی بازاررہائشی کرشن سونی کی 27 سالہ اہلیہ پریتی سونی کی ژچگی کے بعد رام نگر صحت مرکز پر جمعرات کو موت ہو گئی تھی۔خاتون کی موت سے مشتعل لواحقین،رشتہ داراور مقامی لوگوں نے ہفتہ کو صحت مرکز پہنچ کر وہاں پر تعینات فارماسسٹ پردیپ پاٹھک کے ساتھ مارپیٹ کر ہنگامہ کرتے ہوئے اوپی ڈی میں توڑ پھوڑ کر دیا تھا۔معاملے کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے صحت اہلکار متاثر کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا تھا۔ادھر دوسری طرف خاتون کے لواحقین بھی علاج میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے موت کا زمہ دار فارماسسٹ کو بتا کر تھانے پر تحریر دی جس پر پولیس نے فارماسسٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کاروائی میں مصروف ہو گئی تھی۔پیر کے روز صحت مرکز پر پہنچے سبھی اہلکاروں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے مرکز پر تالابندی کرتے ہوئے کام سے بائیکاٹ رہنے کا اعلان کر دیا۔اس دوران مظاہرین اہلکاروں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ملازم کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے ملزمان کی جب تک گرفتاری نہیں ہوتی کام کا بائیکاٹ چلتا رہے گا۔اس موقع پر فارماسسٹ پردیپ پاٹھک،رام چندر،ریکھا،شنی پانڈے،کستوربا دیوی،چندردیپ سنگھ،راج بہادر،کسم،ہیراوتی سمیت دیگر ملازم موجود رہے۔