Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 24, 2019

سڑک کی تعمیر معیار کے برعکس ہونے پر گاوں کے لوگوں نے کام رکوایا۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھٹہن تھانہ حلقہ کے لکھنی پور گاؤں میں رابطہ سڑک کی تعمیر میں معیار کے برعکس کام ہونے سے مشتعل گاؤں والوں نے تعمیری کام کو بند کرادیا۔گاؤں والوں نے معاملے میں شکایت مقامی ممبر اسمبلی اور محکمہ کے انجینئر کو دی۔دیہی عوام کی شکایت پر پہنچے پی ڈبلو ڈی کے انجینئر نے معیار کے مطابق کام کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے دوبارہ کام شروع کرایا۔
مذکورہ گاؤں سے ہری داش پٹی گاؤں تک رابطہ سڑک کی تعمیری کام گزشتہ ہفتہ سے شروع کرایا گیا۔سڑک پر مٹی کے بعد پتھر اور گٹیاں پھیلا دی گئی اور رولر چلانے کے بعد چھوٹی گٹی ڈالے بغیر ہی ڈامر لگی گٹی ڈالا جانے لگا جس پر گاؤں والوں نے خراب کام ہونے سے مشتعل ہو گئے اور معیار کے برعکس کام کرانے کا الزام لگاتے ہوئے ٹھکیدار کی شکایت مقامی ممبر اسمبلی رمیش مشرا سمیت محکمہ کے افسران سے کرتے ہوئے کام بند کرادیا۔ممبر اسمبلی کی ہدایت پر پہنچے محکمہ تعمیر عائمہ کے انجینئر نے جانچ کی تو شکایت صحیح پائی گئی۔ٹھکیدار کی جانب سے معیار کے برعکس کام کرایا جا رہا تھا جس پر انجینئر نے پھٹکار لگاتے ہوئے معیار کے مطابق کام مکمل کرانے کی ہدایت دیا۔شکایت کرنے والوں میں گڈو دوبے،ببلو یادو،پرمود تیواری،ونے سنگھ،منوج گوتم،سونو شرما،وپن دوبے،یوگیش سمیت دیگر دیہی موجود رہے۔