Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 27, 2019

ایک روزہ کرکٹ رینکنگ میں ہندوستان پہلے پاٸدان پر۔۔۔انگلینڈ سے چھینی یہ پوزیشن۔۔۔پاکستان ترقی کرکے ٦ ویں نمبر پر أگیا۔

صداٸے وقت/ بحوالہ اردو پواٸنٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد ، ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا، جبکہ بھارت پہلے نمبر پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی ورلڈکپ میں برے آغاز کے بعد اب شاندار کم بیک کیا ہے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز، بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم پھر پاکستان نے انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کیخلاف میچز میں کامیابی حاصل کرکے شاندار کم بیک کیا۔ پاکستان کے اس شاندار کم بیک کے بعد آئی سی سی نے بھی خوشخبری سنائی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایک روزہ رینکنگ میں پاکستان کی ترقی یوٸی۔
پاکستان اب ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب انگلینڈ سے ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔ انگلینڈ مئی 2018 سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھا، تاہم اب بھارت نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ جبکہ آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل میں بھی پاکستان کی ترقی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے اگلے دونوں میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ جبکہ انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا اپنے اگلے میچز میں سے ایک، ایک میچ میں شکست کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہوگی