Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 28, 2019

أعظم گڑھ۔۔۔لالگنج میں مسجد کی سنگ بنیاد۔

جو شخص مسجد کی تعمیر کراتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لٸیے جنت میں محل تعمیر کراتے ہیں۔
مفتی سفیان احمد مظاہری۔
لالگنج اعظم گڑھ: ۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت / عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔
جو شخص مسجد کی تعمیر کراتا ہے اللہ تعالی اسکے لئے جنت میں عالیشان محل تیار کراتے ہیں۔ مذکورہ بالا باتیں مفتی سفیان احمد مظاہری استاد مطلع العلوم بنارس نے بروز جمعہ مدنی مارکیٹ لال گنج میں مدنی مسجد کی سنگ بنیاد کے موقع پر منعقد تقریب میں کہیں۔ انہوں نے کہا مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کے لئے اللہ تعالی نے کافی اجر و ثواب کا وعدہ کر رکھا ہے۔ مولانا لئیق احمد نے کہا روئے زمین کی سب سے بہتر جگہ مسجد ہے۔ انہوں نے کہا اگر چڑیا کے گھونسلہ کی ایک سیک کے برابر بھی کوئی حصہ لیتا ہے تو بھی یہ صدقہ جاریہ ہے۔ اسکا اجرو ثواب اسے ملتا رہیگا۔ اس سے قبل مسجد کی سنگ بنیاد مفتی سفیان احمد قاسمی استاد اشاعت العلوم کوٹیلہ چیک پوسٹ اور مفتی سفیان احمد مظاہری 
نےرکھا

۔ اس موقع پر حافظ حاجی رئیس احمد،  حافظ لئیق احمد، مولانا حبیب الرحمن قاسمی،  حافظ عقیس احمد حافظ محمد اسلم،حافظ عمران احمد، حافظ عرفان احمد، ڈاکٹر محمد ارشد قاسمی، حاجی ابوالجیش، مرزا ساجد بیگ، ضیاءالدین چنوں، وسیم احمد، محمد صالح، ابو عاصم گڈو، صلاح الدین، شمشاد احمد، فیضان احمد وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔