Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 29, 2019

پونا میں طوفانی بارش۔۔۔سوساٸٹی کیمپس کی دیوار گری۔۔ ٤ بچوں سمیت۔١٧ کی موت۔


پونہ کے کونڈوا میں اندوہناک حادثہ،بلڈروں کے خلاف مقدمہ درج۔
ممبئی۔۲۹؍جون: صداٸے وقت/ نماٸندہ۔/ذراٸع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موصولہ خبروں کے مطابق پونے کے کونڈوا علاقے میں بارش کی وجہ سے ایک سوسائٹی کے کیمپس کی دیوار جمعہ کی رات قریب ڈیڑھ بجے قریب کی جھگیوں پر گر گئی، اس افسوسناک حادثے میں۱۷ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو لوگ شدید زخمی ہیں، مہلوکین میں ۹؍مرد، دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔ جبکہ تین لوگوں کو بچالیاگیا ہے، ایجنسی ودیگر ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق ملبے میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔ بچائو راحت کےلیے این ڈی آر ایف ٹیم کو بلالیاگیا ہے اور وہ موقع پر موجود ہیں۔ پولس اور این ڈی آر ایف ٹیم نے بتایا کہ بڑا تالاب مسجد علاقے میں حادثے والی  جگہ جھگیاں کو نچلے علاقے میں بنائی گئی تھیں، سوسائٹی کے کیمپس کی دیوار اوپری حصے میں تھی، بارش کی وجہ سے پچاس فٹ لمبی دیوارزمین میں دھنسنے سے ڈھہ گئی اور اس کا ملبہ جھگیوں پر آگرا جس کی زد میں آکر ۱۷ افراد کی  موت ہوگئی، پونے کے ضلع کلکٹر نول کشور رام نے بلڈر کے خلاف کیس 
پونا۔۔طوفانی بارش کا منظر

درج کرنے کا حکم دیا ہے، بلڈنگ کے رہنے والے سوربھ نے بتایا ’’مجھے دیر رات ڈیڑھ سے دو بجے کے بیچ ایک تیز آواز سنائی تھی، میں نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو نیچے کمپائونڈ کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی، میں بھاگ کر نیچے پہنچا تو مجھے ایک خاتون چیختی ہوئی نظر آئی اس بیچ کچھ اور لوگ آگئے ، اس کے بعد ہم نے سوسائٹی کے تین چار لوگوں کے ساتھ بچائو اور راحت کا کام شروع کیا۔ اس حادثے میں پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے وہ نیچے جھگیوں کے پاس جاگریں، مہلوکین میں زیادہ تر لوگ بہار او ربنگال کے رہنے والے تھے، مہلوکین کے نام آلوک شرما (۲۸)،  موہن شرما (۲۰)، اجے شرما (۱۹)، ابھنگا شرما (۱۹)، روی شرما (۱۹)، لکشمی کانت ساہنی (۳۳)، ابھدوت سنہا(۳۲)، سنیل سنہا (۳۵)، اوبی داس (۴)، سونالی داس(۲)، بیما داس (۲۸)، سنگیتا دیوی (۲۴) ہیں۔ کچھ  مہلوکین کی شناخت باقی ہے۔ پونے کے ضلع کلکٹر  نول کشور رام کا کہنا ہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے دیوار گری، ابتدائی  جانچ میں کنسٹرکشن کمپنی کی گڑبڑی سامنے آرہی ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔ پونہ میں اگلے چار دنوں تک بھاری بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ اس حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے مہلوکین کے گھر والوں کے لیے پانچ لاکھ روپئے اور زخمیو ںکو ۲۵ ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وہیں پونے پولس نے کنچن ڈیولپرس اور الکن اسٹائلس کے ذمے داران سمیت ۱۴ لوگوں پر کیس درج کیا ہے، ان میں پنکنچ ووہرا، سریش شاہ، رشمی کانت گاندھی، سائٹ انجیئنر، سائٹ سپروائزر اور مزدور سپلائی کرنے والا کنٹریکٹر بھی شامل ہے۔ وہیں دوسرے بلڈر الکن اسٹائلس کے پانچ پارٹنر سمیت آٹھ لوگوں پر کیس درج کیاگیا ہے، ان میں جگدیش پرشاد اگروال، سچن جگدیش پرشاد، راجیش جگدیش پرشاد اگروال ، وویک اگروال، وپل سنیل اگروال، سائٹ انجینئر، سائٹ سپروائزر وکنٹریکٹر بھی شامل ہے۔