Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 8, 2019

ممبٸ۔۔۔نظام الدین راعین کو بین المذاہب امن ( Interfaith peace). کے عنوان پر ایم فل کی ڈگری۔۔

ممبٸی ۔۔مہاراشٹر۔۔خصوصی نماٸندہ ۔۔صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبٸی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نظام الدین راعین کو انٹر نیشنل یونیورسٹی فار کمپلیمنٹری میڈیسنس زوراسثرین کالج نے بین المذاہب امن(interfaith peace)  کے عنوان کے تحت ایم فل کی ڈگری دی گٸی ہے۔

ممبٸی کے رشین کلچر سینٹر و ساٸنس سینثر میں کنووکیشن کی تقریب کے دوران ان کویہ ڈگری دی گٸی ہے۔اس موقع پر نظام الدین راعین کے زریعہ تصنیف کردہ کتاب ”اندر دھنش“(Rainbow) کی رسم اجرإ کیا گیا۔


نظام الدین راعین کی اس کامیابی پر ممبٸ کے ادبی،سیاسی،و صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے۔
حلقہ احباب کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات سلسلہ جاری ہے ۔
صداٸے وقت کے خصوصی نماٸندے سے بات چیت کے دوران نظام الدین راعین نے کہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور مجھے خوشی و فخر کا احساس ہو رہا ہے۔عنوان انٹرفیتھ پیس کے تعلق سے انھوں نے کہا کہ أج ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مذہب کو لیکر جو خلفشار مچا ہوا ہے اس کو دور کرنے میں اور تمام مذاہب کو أپس میں امن کے ساتھ زندگی جینے میں ہی دنیا کی بھلاٸی ہے اور اسی کے زریعہ دنیا میں امن قاٸم ہو سکتا ہے۔
ادارہ صداٸے وقت نظام الدین راعین کی اس کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔