Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 8, 2019

غیر قانونی شراب کےساتھ ایک فرد گرفتار۔

جون پور۔۔۔اترپردیش (نماٸندہ)۔
       ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے پرست گاؤں کے قریب مچھلی شہر۔مڑیاہوں روڈ پر آبکاری و پولیس ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک کوالس گاڑی میں لاد کر فروخت کیلئے جا رہی 60پیٹی ناجائز دیشی شراب برآمد کرتے ہوئے اسمگلر کو گرفتاری کرنے میں کامیابی حاصل کی۔برآمد شراب کی قیمت2لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ بھاری مقداد میں ناجائز طریقے سے شراب کو بازار میں فروخت کرنے کیلئے ایک اسمگلر پرتاپ گڑھ سے آرہا ہے۔اطلاع ملتے ہی آبکاری ٹیم مچھلی شہر سے مخبر کی نشاندہی پر ایک کوالس گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی مقامی کوتوالی کی پولیس نے محاصرہ کر کوالس کو مذکورہ شاہراہ کے پرست گاؤں کے قریب روک لیا۔تلاشی کے دوران کوالس میں لادی گئی 60پیٹی دیشی شراب برآمد کیا۔پولیس کے مطابق پکڑا گیا اسمگلر کافی دنوں سے ضلع کے کئی بازاروں میں ناجائز دیشی شراب کو لاکر فروخت کرتا تھا اور کافی دنوں سے پولیس اس کی تلاش کر رہی تھی۔ملزم نے اپنا نام اشرف حسین ولد منارک علی ساکن رسوئیاں دلیپ پور ضلع پرتاپ گڑھ بتایا۔پولیس نے ملزم کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔