Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 8, 2019

جونپور۔۔چوروں نے ایک گھر سے دو لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات کی چوری۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
     ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے تاکھا مغرب (چریا موڑ) گاؤں واقع ایک مکان کے پیچھے کا تالا توڑ چوروں نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے زیورات سمیت 35 ہزار روپے نقدی پار کر دیا۔متاثر کے زریعے واقعہ کی تحریر کوتوالی پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس معائنہ کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی سنتوش کمار وشوکرما ولد چھوٹے لال کے مکان میں جمعہ کی رات گھر کے پیچھے لگے چینل اور دروازے کا تالا توڑ حوصلہ بلند چور اندر داخل ہوگئے۔اس دوران کنبہ کے سبھی ممبران چھت پر سو رہے تھے جس کا فائدہ اٹھا کر چوروں نے دو کمروں میں رکھے صندوق اور الماری سے 35 ہزار روپے نقدی کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کے سونے، چاندی کے زیورات منگل سوتر، گلے کی چین، انگوٹی، جھالا، جھمکا، پازیب وغیرہ پار کر دیا۔الصبح جب مکان مالک نیچے اترے تو پیچھے چینل اور دروازہ کھلا دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ گھر کے اندر کمروں میں بکھرے سامان اور غائب زیورات دیکھا تو شور مچانا شروع کیا۔شو رسنتے ہی کنبہ کے دیگر ممبران کے علاوہ مقامی لوگ بھی نیند سے بیدار ہو گئے۔متاثر نے واقعہ کی فوری اطلاع کوتوالی پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقعہ معائنہ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔